किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عشقِ صدق

تحریر:نگار فاطمہ انصاری

زندگی بے حد خوبصورت ہے، مگر اس خوبصورتی کا راز مشکلات میں چھپا ہوتا ہے۔ درحقیقت، مشکلات زندگی کو جینے کے قابل بنانے اور ہماری قابلیت کا تعارف کرانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ مشکلات مختلف صورتوں میں ہمارے سامنے آتی ہیں اور ان کا دوسرا نام امتحان ہے۔ اگر امتحان نہ ہو تو کامیابی کی کوئی قدر نہیں رہتی۔ معمولی سی کامیابی بھی جدوجہد کے بغیر میسر نہیں آ سکتی۔
آج کا ہر انسان کامیاب ہونا چاہتا ہے، لیکن اس دوڑ میں ہم اتنے اندھے ہو جاتے ہیں کہ اپنے پاس جو کچھ پہلے سے موجود ہوتا ہے، اس کی نہ قدر کرتے ہیں اور نہ ہی اس کا شکر ادا کرتے ہیں۔
کامیابی آخر کیا ہے؟
ہم سب کامیابی کے پیچھے اس قدر دوڑ رہے ہیں کہ کبھی سوچتے ہی نہیں کہ کامیابی کی اصل حقیقت کیا ہے؟ کامیابی حاصل کرنا اچھی بات ہے، بشرطیکہ یہ کامیابی دنیا اور آخرت دونوں میں ہو۔ یہ حقیقت ہم سے چھپائی نہیں جا سکتی کہ ہم سب کا انجام موت ہے اور ہمارا سفر زندگی کا آغاز دنیا میں ہوتے ہی ہو جاتا ہے۔
زندگی ایک ایسا سفر ہے جس کی منزل قبر ہے۔ عمر کے سنہرے پڑاؤ میں ہم اکثر بھٹک جاتے ہیں۔ دنیا کی عارضی چیزیں، چھوٹی موٹی کامیابیاں ہماری منزل بن جاتی ہیں۔ ہم کامیاب ہو جاتے ہیں مگر دل کو سکون نہیں ملتا۔
بڑی بڑی شخصیات بھی بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔
وہ سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود مایوسی، سستی اور کاہلی کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ سب ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔ آج ہمارا ایمان پختہ نہیں ہے، اسی لیے معمولی پریشانی ہمیں شکست دے دیتی ہے۔
ہم صبح کی روشنی سے لے کر رات کے اندھیرے تک جو ہمارے انتظار میں ہے، اس کے لیے ہمارے پاس وقت ہی نہیں ہوتا۔ اگر نکالتے بھی ہیں تو وہ بھی بے حد مختصر اور غیر واضح ہوتا ہے۔
جیسا کہ شاعر غالب نے کہا ہے:
بڑی عجیب ہے نیکیوں کی جستجو غالب
نماز بھی جلدی میں پڑھتے ہیں پھر سے گناہ کرنے کے لیے۔
دنیا کی عارضی بہار اور ظاہری چمک دمک ہمیں دھوکہ دیتی ہے، اور اس کے لالچ میں آ کر اکثر لوگ آخرت سے غافل ہو جاتے ہیں۔
اصل کامیابی کیا ہے؟
انسان کی اصل کامیابی یہ ہے کہ وہ دنیا میں رہتے ہوئے اپنے انجام کا سوچے اور ایسے عمل کرے جو عذاب الہی سے بچائیں۔ کوئی بھی کامیابی جنت سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی۔ جیسے پانی کا ایک قطرہ بیج کو پودے میں تبدیل کر دیتا ہے، ویسے ہی آنسو کا ایک قطرہ جنت میں اعلیٰ مقام دلاتا ہے۔
زندگی کا سفر مشکلوں سے بھرپور ہے، اور ہر سفر میں پریشانیاں آتی ہیں۔ لیکن یہ مشکلات ہی ہمیں مضبوط بناتی ہیں اور تمام پوشیدہ طاقت سے ہماری پہچان کراتی ہیں۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے