कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عثمان شاہی ملز لمیٹڈ( این ٹی سی مل) 

پولیس ایکشن سے پہلے یہ ریاست دکن اور ریاست بیرار کا سب سے بڑا ادارہ تھا جہاں 3500 مزدور کام کرتے تھے

عثمان شاہی ملز لمیٹڈ، جسے این ٹی سی مل بھی کہا جاتا ہے، ناندیڑ شہر کے کھڑک پورہ علاقے میں1922 ء سے موجود ہے۔ پولیس ایکشن سے پہلے یہ ریاست دکن اور ریاست بیرار کا سب سے بڑا ادارہ تھا جہاں 3500 مزدور کام کرتے تھے اور پولیس ایکشن کی کارروائی سے پہلے اسے اتنی اچھی طرح سے چلایا جاتا تھا کہ اس وقت اس کا منافع اوسطاً 40 لاکھ روپے یعنی آج کے 60 کروڑ روپے کے برابر تھا۔
اس مل نے ایسے وقت میں 3500 لوگوں کو روزگار فراہم کیا جب 1951 ء کی مردم شماری کے مطابق ناندیڑ شہر میں 10,000 سے کم مکانات تھے۔ مدھیہ پردیش اور دیگر ریاستوں کے لوگ یہاں کام کرنے کے لیے آکر آباد ہوئے ۔
اس وقت کھڑکپورہ کا یہ علاقہ تعلیم و تربیت اور ادب کے شائقین کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ یہاں سے بہت سے عظیم الشان شعرا ہوئے ہیں جن کا ذکر اب ہمیں کم ہی ملتا ہے۔ ان شعرا میں رؤنق اندوری بہت مشہور ہوئے۔ کئی شعرا نے ان سے تربیت حاصل کی۔ کھڑک پورہ کے پانی کی ٹاکی کے قریب چائے کا چھوٹا سا ہوٹل، ہوٹل کم ادیبوں، شاعروں کے لیے دیوان خانہ زیادہ تھا۔
پولیس ایکشن کارروائی ہوئی، حضور نظام کی حکومت چلی گئی اور مراٹھواڑہ کی اس سب سے بڑی وراثت کو یہاں کے نئے سیاست دانوں نے بھگوان کے بھروسے پر چھوڑ دیا۔ آج یہ مل کسی کباڑ خانے سے کم نظر نہیں آتی۔
اس مل کی تباہی کے ساتھ ناندیڑ شہر کی تباہی کی کہانی بھی جڑی ہوئی ہے۔ آج یہاں کے سیاستدان اور سرمایہ دار لوگ مل کی 60 ہیکٹر زمین پر نظر لگائے ہوئے ہیں۔ آج اس کے ارد گرد کچے مکانات اور مل مزدوروں کی بوسیدہ کوارٹرز ہیں جس سے ہمیں آج بھی احساس ہوتا ہے کہ ریاست حیدرآباد کے بعد سے کسی صاحب اقتدار نے اس علاقے کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔

عبید باحسین، ناندیڑ 7350715191
حوالہ جات
1. عثمان شاہی ملز لمیٹڈ- میمورنڈم آف ایسوسی ایشن
2. بھارت کی مردم شماری، 1951 حیدرآباد ریاست، ضلع ناندیڑ
3. تذکرہ شعراے مراٹھواڑہ، علیم الدین علیم
4. حیدرآباد – مخدوم محی الدین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے