कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عتیق احمد(پوسد) 28- 2025 کے لئے آیٔٹا مہاراشٹر کے صدر منتخب

جالنہ؍ناندیڑ:10؍فروری (شریف خان)9/فروری 2025ء کو ناندیڑ میں آئیٹا مہاراشٹر ریاستی کونسل کے اجلاس میں صدر ریاست کے انتخاب عمل میں آیا ۔جناب عتیق احمد صاحب پوسد ،ضلع ایوت محل اتفاق رائے سے میقات 28- 2025 کے لئے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔ریاستی کونسل کے اجلاس میں شریک ممبران نے اتفاق راے سے جناب شیخ عتیق صاحب کو اس ذمہ داری کے لئے منتخب کیا ۔ جناب خالد اقبال صاحب جھارکھنڈ مرکزی سکریٹری نے بحیثیت انتخابی نگران کار اس پورے عمل کی نگرانی فرمائی ۔محمد عتیق شیخ (بی ایس سی، بی ایڈ،ایم اے انگریزی و ایجوکیشن ) معاون معلم (الخورشید اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف سائنس، دگرس، ضلع ایوت محل) میں اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ صدر مہاراشٹر محمد عتیق سر سابق میں ممبر بورڈ آف اسٹڈیز فار سائنس، بال بھارتی پونہ، ممبر بورڈ آف اسٹڈیز فار سائنس اوپن اسکولنگ بورڈ ان مہاراشٹر ، ماسٹر ٹرینر، ممبر بریج کورس SCERT پونہ ، ممبر دکشا ايپ ریویو ٹیم میں تعلیمی خدمات انجام دیئے ہیں۔ گزشتہ چار سالہ میقات میں موصوف آئیٹا مہاراشٹر کے ریاستی سیکریٹری بھی رہے اور آپ نے آئیٹا مہاراشٹر کی توسیع و استحکام میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نو منتخب صدر کو استقامت عطاء فرمائے اور اگلے تمام تنظیمی مراحل کو بحسن وخوبی انجام دینے کی قوت عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے