कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقرا اُردو ہائی اسکول، بورنار میں تصویری رنگ آمیزی کے مقابلے کا جوش و خروش سے انعقاد

بورنار :24؍جنوری(راست):اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام عبدالمجید سالار اقرا اُردو ہائی اسکول، بورنار میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، جدّتِ فکر اور فنّی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تصویری رنگ آمیزی کے مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں اسکول کی جماعت پنجم تا دہم کے تمام طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔طلبہ کی عمر اور صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلہ دو گروہوں میں منعقد کیا گیا۔ جماعت پنجم تا ہفتم کے طلبہ کے لیے جونیئر گروپ جبکہ جماعت ہشتم تا دہم کے طلبہ کے لیے سینئر گروپ مقرر کیا گیا۔ جونیئر گروپ کے لیے اسکول جاتے ہوئے طلبہ اور سینئر گروپ کے لیے صفائی کرتے ہوئے طلبہ کے موضوعات پر مبنی تصاویر اسکول کی جانب سے فراہم کی گئیں۔ طلبہ نے اپنی تخیل، رنگوں کے حسین امتزاج اور فنی مہارت کے ذریعے تصاویر کو نہایت دلکش انداز میں مکمل کیا۔اس مقابلے کے نگرانِ مقابلہ فیروز خان سر تھے، جبکہ مضمونِ فنونِ لطیفہ کے سربراہ اور جج کی ذمہ داری شیخ روشن سر نے نہایت باریک بینی کے ساتھ نبھائی۔ طلبہ کی تخلیقات کا جائزہ رنگوں کے انتخاب، صفائی، تخلیقی انداز اور موضوع سے مطابقت جیسے نکات کی بنیاد پر لیا گیا۔یہ مقابلہ انچارج ہیڈ ماسٹر عارف خان سر کی رہنمائی میں نہایت نظم و ضبط، پرسکون اور پرجوش ماحول میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ مقابلے کے نتائج کے مطابق جونیئر گروپ میں اصل ناظم خان (جماعت ششم) نے پہلا، منتشا ناصر خان (جماعت پنجم) نے دوسرا جبکہ ارم اقبال پٹیل (جماعت ہفتم) نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح سینئر گروپ میں بشرٰی عبدالغفور پٹیل (جماعت نہم) نے پہلا، تسمیہ عالم پٹھان (جماعت ہشتم) نے دوسرا جبکہ آفیہ الطاف دیشمکھ (جماعت دہم) نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ کامیاب طلبہ کی ہر جانب ستائش کی گئی۔طلبہ کی فنّی صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے ادارے کے صدر ڈاکٹر عبد الکریم سالار صاحب نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والی اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں حب الوطنی، صفائی کی اہمیت اور سماجی ذمہ داری کا شعور بیدار کرتی ہیں۔یہ تصویری رنگ آمیزی کا مقابلہ طلبہ کے لیے فنّی، حوصلہ افزا اور خوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔ اس مقابلے کو کامیاب بنانے میں مظہر خان سر، صادق سر، امیر سر، عابد سر، کلرک عاقب سر، جواد سر، مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی کا قیمتی تعاون رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے