कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقرا اُردو ہائی اسکول بورنار میں یومِ دستور جوش و خروش سے منایا گیا

بورنار:26؍نومبر(راست)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقرا اُردو ہائی اسکول، بورنار میں یومِ دستور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام میں پنجم تا دہم جماعت کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں کے طلباء نے دستورِ ہند سے متعلق معلومات پیش کیں۔ ششم کی طالبہ ضیاء زبیر، ہفتم سے الفیہ انیس، ہشتم سے شفا اسلم، جبکہ نہم جماعت سے عرشیا رمضان، بشریٰ غفور اور عافیہ مختار نے دستورِ ہند کی اہم دفعات اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کی نگرانی تاریخ مضمون کے اساتذہ مظہر خان اور صادق مصطفیٰ نے کی، جبکہ تمام کارروائی ادارے کے انچارچ ہیڈ ماسٹر عارف خان سر کی صدارت میں انجام پائی۔ پروگرام کی کامیابی میں تمام اساتذہ نے بھرپور تعاون پیش کیا۔یومِ دستور کا یہ پروگرام طلباء میں آئینی شعور بیدار کرنے کی ایک بہترین کوشش ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے