कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں ‘یومِ حقوقِ اقلیت منایا گیا

بورنار:19؍دسمبر (راست )اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ انتظام ادارہ عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنارمیں۔ ‘ یومِ حقوقِ اقلیت’ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر جناب عارف محمد خان نے کی۔اس موقع پر معاون مدرس جواد انجم اظہرالدین شیخ نے یومِ اقلیتی حقوق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق، ان کی سماجی و تعلیمی ذمہ داریوں اور آئینی تحفظات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔بعد ازاں انچارج ہیڈ ماسٹر جناب عارف خان سر نے اپنے خطاب میں اقلیتی حقوق کی حفاظت اور طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے معزز اساتذہ جناب روشن سر، فیروز سر، عابد سر، امیر سر اور صادق سر کے علاوہ غیر تدریسی عملے سے مشتاق بھائی بھی موجود تھے۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے