कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار میں تقسیمِ انعامات اور الوداعیہ

کامیابی کے لیے سخت محنت ضروری :ڈاکٹر عبدالکریم سالار

بورنار :13؍فروری(نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقرا، بورنار میں 13 فروری بروز جمعرات کو سالانہ جلسہ تقسیم انعامات اور دہم جماعت کے طلباء کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالارصاحب نے کی۔ تقریب کا اغاز ہفتم جماعت کے طالب علم شعیب حنیف پٹیل کی تلاوت کلام سے ہوا۔ تحریک صدارت معاون مدرس شیخ روشن جعفر نے پیش کی جس کی تائید مظہر خان بسم اللہ خان نےپرزور انداز میں کی۔ ہشتم جماعت کی طالبات بشری اور اس کے ساتھیوں نے ترانہ اقرا پیش کیا جبکہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سلیم شاہ سر نے پروگرام کے غرض و غایت پیش کی۔ نہم جماعت کی طالبات نازیہ اور ان کے ساتھیوں نے مہمانوں کے لیے استقبالیہ گیت پیش کیا۔ اس پروگرام میں چہارم تا دہم کے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے پر طلبہ کو انعامات۔ معزز مہمانان کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ان مقابلوں میں اول اور دوم آنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعامات دیئے گے۔ اس کے علاوہ بیسٹ اسٹوڈنٹس علی نعیم پٹیل اور اسٹارس آف اقرا عادل انیس خان و عرشین شیخ یوسف کا بھی خصوصی استعمال کیا گیا ۔ اس تقریب میں نہم اور دہم کے طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس تقریب میں بورنار ،مہساود اور ماہیجی کے بہت سارے معزز مہمانان اور اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران نے شرکت جن میں عرفان سالار صاحب، رمیز بادلی والا اقرا کے فاونڈر ممبر اور ذمہ دار عبدالنبی باغبان صاحب اور خازن شیخ امین الدین بادلی والا صاحب موجود تھے۔سبھی مہمانان نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور محنت کی عظمت پر زور دیا ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں طلبہ کو سخت محنت کی تاکید ۔ انعامات کے اعلانات کیے عارف خان ،شیخ روشن جعفر ،شیخ امیر ،فیروز خان،عابد پنجاری نے کیا ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض جواد انجم اظہر الدین شیخ نے بخوبی انجام دیے۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے غیر تدریسی عملے میں عاقب کھاٹک ،مشتاق بھائی ،یوسف بھائی،شبیر بھائی اور فریدہ آپا نے تعاون کیا ۔صادق باغبان کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے