कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں ایس ایس سی طلبہ کے لیے امتحان پر مبنی رہنمائی پروگرام

بورنار:23؍جنوری (راست):عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں ایس ایس سی جماعت کے طلبہ کے لیے تاریخ اور سیاسیات کے مضامین میں امتحان پر مبنی رہنمائی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اس رہنمائی سیشن کی قیادت معروف استاد اویناش نکم سر نے کی، جنہوں نے امتحانی نقطۂ نظر سے نہایت مؤثر اور منظم رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے نصاب کے اہم اسباق، متوقع سوالات، جواب لکھنے کے صحیح طریقے اور وقت کی درست منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دی، جو امتحان میں بہتر کارکردگی کے لیے بے حد ضروری ہیں۔اس موقع پر روشن سر نے مہمان کا تعارف پیش کیا۔اسکول کے انچارج صدر مدرس عارف محمد خان نے نکم سر کا استقبال کیا۔تاریخ کمیٹی اساتذہ مظہر سر اور صادق سر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے منظم منصوبہ بندی کی۔طلبہ نے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی اور اویناش نگم سر کے سادہ اور واضح اندازِ تدریس سے خوب استفادہ کیا۔ اس رہنمائی سے طلبہ کے اندر اعتماد پیدا ہوا اور امتحان کی تیاری کو ایک واضح سمت ملی۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام نے اویناش نگم سر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس طرح کے تعلیمی پروگرام اسکول کی تعلیمی وابستگی اور طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔پروگرام کے اختتام پر طلبہ کو نصیحت کی گئی کہ وہ مسلسل محنت، نظم و ضبط اور اعتماد کے ساتھ ایس ایس سی امتحان کی تیاری جاری رکھیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے