कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقراء اُردو ہائی اسکول بورنار میں عید ملن پروگرام کا شاندار انعقاد

بورنار :28؍مارچ (راست) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار میں عید ملن پروگرام نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر کی رہنمائی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر بورنار گاؤں کے پولیس پاٹل شیکھر بھاؤ بڑ گجر، تھیپڑ ے ہائی اسکول کے پرنسپل جے۔ڈی۔ بچھاؤ سر اور انچارچ کے۔پی۔ پاٹل سر نے شرکت کی۔ تقریب میں پنجم تا نہم جماعت کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔طلبہ کے لیے خصوصی طور پر شیر خورمہ اور پلاؤ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس سے طلبہ نے خوب لطف اٹھایا اور تقریب سے بھرپور محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ میں روشن سر، مظہر سر، جواد سر، فیروز سر، صادق سر، امیر سر اور عابد سر موجود تھے۔ غیر تدریسی عملے میں عاقب سر( کلرک)،مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے پروگرام کی کامیابی میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ عید ملن پروگرام نے طلبہ میں خوشی اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا۔اِس کامیاب تقریب پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالکریم سالار صاحب اور دیگر اراکین نے مبارکباد پیش کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے