किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالحمید خان غضنفر کی دو کتابوں کا رسم اجراء

اقوالِ زرین ( حصہ دوّم)، شکوے شکایتوں کا آئینہ

ناندیڑ؍ہنگولی:16فروری (نمائندہ اعتبار) ہنگولی ضلع پریشد کے متحرک معلم عبدالحمید خان غضنفر کی تصنیف شدہ ” تعمیری، اصلاحی و تحریکی اقوالِ زرین( حصہ دوّم) “اور مرتب شدہ مزید ایک کتاب بعنوان ” شکوے شکایتوں کا آئینہ“ کا رسم اجراءکیندر پرمکھ بالاجی گورے اور صدر مدرس ہاشمی سید فصیح الدین کے ہاتھوں 12 فروری کو عمل میں آیا۔ بالاپور ضلع کے ضلع پریشد اُردو اسکول میں تعلقہ سطحی اُردو تحریک مطالعہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں طلبہ میں مطالعے کا شوق پیدا ہو اس مقصد سے اساتذہ کی رہنمائی کی گئی، نیز طلبہ کو بڑے پیمانے پر مطالعاتی مواد فراہم کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اسی مقصد کے پیش نظر عبدالحمید خان غضنفر نے طلبہ کے لیے ” تعمیری، اصلاحی و تحریکی اقوالِ زرین( حصہ دوّم) “کے عنوان سے ایک نایاب کتاب شائع کی ہے۔ علاوہ ازیں بڑے قارئین کے لیے بھی ”شکوے شکایتوں کا آئینہ“ نامی اقوال کی کتاب مرتب کی ہے۔ اس موقع کی مناسبت سے یہاں معزز مہمانوں کے ہاتھوں ان کتابوں کا رسم اجراءکیا گیا۔ جسے تعلیمی حلقوں میں خوب سراہا جارہا ہے۔ یہ دونوں کتابیں طلبہ و قارئین میں مطالعے کا شوق پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے کردار کی اصلاح کے لیے بھی بہت ہی مفید اور کارآمد ثابت ہوںگی۔ اس تقریب میں منہاج احمد، شیخ ارشاد،ولی احمد، سعید احمد، سید عارف، عبدالقدوس، طاہر قریشی، شیخ مجیب، تصور خان، سلمیٰ بیگم، سلیمہ غلام صمدانی، سعدیہ بیگم سمیت کثیر تعداد میں اُردو اساتذہ موجود تھے۔ تمام شرکاءنے مصنف کی تصنیف کی سراہنا کی اور مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں عبدالحمید خان غضنفر کی تحریر کردہ کتاب ” تعمیری، اصلاحی و تحریکی اقوالِ زرین، حصہ اوّل“ اور مرتب شدہ کتاب ” تعمیری، اصلاحی و تحریکی ۵۰۰؍پسندیدہ اشعار“ شائع ہوکر تعلیمی حلقوں میں کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ عبدالحمید خان غضنفر طلبہ میں تحریک علم و عمل کی غرض سے ناندیڑ کے مقامی اخبارات میں ” تحریک طالب علم“ کے عنوان سے تحریکی و اصلاحی اشعار، اقوال زرین و مضامین شائع کرچکے ہیں۔ بچوں کے مشہور و معروف ماہنامہ اُمنگ میں اُن کی تخلیقات برسہا برس سے شائع ہوتی رہیں۔ علاوہ ازیں تحریک طالب علم کے تحت ہر اتوار کو اعتبار نیوز پورٹل پر اُن کی تخلیقات وانتخاب ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے