किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالباسط عمشان کی اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی پر نیک خواہشات

ناندیڑ: 29؍ اپریل (راست)ناندیڑ شہر کے معروف تعلیمی ادارے نوبل ہائی اسکول، لیبر کالونی کے طالب علم عبدالباسط عمشان ولد محمد خالد عمشان نے امسال مہاراشٹر حکومت کی جانب سے منعقدہ اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔عبدالباسط عمشان اس وقت جماعت پنجم کے طالب علم ہیں اور اُن کی اس کامیابی کو اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور رشتہ داروں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔عبدالباسط کے تعلیمی شوق، انتھک محنت اور اساتذہ کی رہنمائی نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے نہ صرف اسکول بلکہ شہر کے تعلیمی حلقوں میں بھی اپنی ذہانت اور قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ اُن کے چاچا محمد سعد اکبر عمشان، جو اس وقت ملاوی (سینٹرل افریقہ) میں مقیم ہیں، نے عبدالباسط کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پورے خاندان کے لیے باعثِ مسرت و فخر ہے۔ اُنہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالباسط کو مزید ترقی، علم، کامیابی اور خوشیاں عطا کرے، آمین۔واضح رہے کہ امسال منعقدہ اسی اسکالرشپ امتحان میں نوبل ہائی اسکول کے مزید پانچ طلبہ نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جو ادارے کی عمدہ تعلیمی کارکردگی اور نظم و ضبط کا ثبوت ہے۔ اسکول انتظامیہ نےبھی تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے