किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبادالرحمن شفیق الرحمن کی دہم جماعت میں شاندار کامیابی

پربھنی:21؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مٶیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کے ہونہار طالب علم عبادالرحمن شفیق الرحمن نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے عبادالرحمن شفیق الرحمن کو جملہ ℅ 91.20 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ عباد الرحمن کو اردو میں 83، مراٹھی میں 89 ، انگریزی میں 94 ، ریاضی میں 85، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 95 اور سوشل سائنس میں 83 نمبرات حاصل ہوئے ہیں عبادالرحمن نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل تعریف و قابل فخر کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کے کامیابی صرف آرزؤں اور تمناؤں سے نہیں، جہد مسلسل سے حاصل ہوتی ہے اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جماعت اول تا چہارم کے طالب علم رہ چکے عبادالرحمن شفیق الرحمن کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عبادالرحمن یہ شفیق الرحمن شفا سر ڈاکٹر ذاکر حسین (جنتور) اور آمنہ تبسم معلمہ مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے فرزند ہیں

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے