किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت مفکر قوم و ملت حضرت مولانا محمد حذیفہ غلام محمد وستانوی کی شہر پربھنی میں آمد

پربھنی:18؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) شہر پربھنی مہاراشٹر کا ایسا زرخیز علاقہ ہے جہاں ملک کے مختلف کبار علماء کرام وقتا فوقتا تشریف لاتے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی الخیر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک انعامی جلسے کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں ملک کی ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت مفکر قوم و ملت حضرت مولانا محمد حذیفہ غلام محمد صاحب وستانوی دامت برکاتہم العالیہ پہلی مرتبہ تشریف لارہے ہیں ۔ اس جلسے میں 40 دن نماز کی پابندی کرنے والے چھوٹے بچوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ 25 سائیکلیں انعام میں دی جائیں گی نیز تمام ہی نمازی بچوں کو مختلف انعامات سے نوازا جائے گا۔ جلسہ20 جون 2025 بروز جمعہ بعد نماز مغرب ہری پرساد منگل کاریالیہ سنیچر بازار میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک اور خصوصی نشست بعنوان ’’نئی تعلیمی پالیسی اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ برائے علماء،عصری اداروں کے اساتذہ،دانشورانِ قوم،سماجی کارکنان بعد نماز عصر مسجد انعام الحسن(نیا مرکز) پربھنی میں منعقد کی گئی ہے۔ اس انعامی جلسے کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔ یہ نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو بچوں میں نماز کی پابندی کے جذبے کو فروغ دے گا اور ایک نیک سماجی پیغام بھی دے گا۔ آپ تمام سے بطور خاص والدین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ضرور اس پروگرام میں شریک کریں تاکہ جلسے میں شریک ہوکر بچوں کو نماز کی ترغیب ملے اور مستقبل میں کم عمری سے ہی وہ نماز کے پابند بنیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اس جلسے میں آپ تمام بطور خاص سرپرستوں کی شرکت ہمارے لیےروحانی و اخلاقی طور پر باعثِ مسرت و ترغیب ہوگی۔
شائع کردہ مفتی شیخ طلحہ اشرفی صدر الخیر فاؤنڈیشن پربھنی و اراکین الخیر فاؤنڈیشن

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے