किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عازمین حج کے لیے اضافی ریلوے کوچیس لگائے جائیں

رکن پارلیمنٹ کا میمورنڈم کانگریس وفد نے ڈی آر ایم کوکیا پیش

ناندیڑ:7؍ مئی ( نامہ نگار ):ان دنوں عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ بھارت کے مختلف ائیر پورٹ سے جاری ہے۔ اس سال ناندیڑ سے تقریباً 900 عازمین حج کی روانگی ہو رہی ہے۔ سب سے زیادہ عازمین حج 26؍ مئی کو ممبئی سے روانہ ہونے والے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی کانگریس پارٹی کے ذمہ داران کے ایک وفد نے ناندیڑ ریلوے مینجر سے ملاقات کی ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان کا میمورنڈم عازمین حج کے متعلق پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 23؍ ، 24؍ ، 25؍ مئی کو ناندیڑ سے روانہ ہونے والی نندی گرام، دیو گیری اور راجیہ رانی ایکسپریس ٹرین ان میں سلیپر کے کم از کم دو دو اضافی کوچ لگائیں جائے۔ ناندیڑ کے عازمین حج اور ان کے ساتھ ممبئی تک جانے والے رشتہ دار و دوست احباب نے ریزرویشن نکالا ہے مگر ٹکٹ ویٹنگ لسٹ پر ہے اس لیے ریلوے محکمہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ناندیڑ کے تمام عازمین حج کے ریزرویشن اضافی کوچ لگانے کے بعد کنفرم کر دیئے جائیں ساتھ ہی ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر عازمین حج کی روانگی کے موقع پر پولس کا اضافی بندوبست بھی تعینات کیا جائے۔ اس وفد میں کانگریس کے ضلع کارگذار صدر شمیم عبداللہ ، سابق ڈپٹی میئر عبدالغفار، کانگریس اقلیتی شعبہ کے ضلع صدر رحیم احمد خان، شہر صدر عبدالعزیز قریشی، کانگریس کے ضلع کارگذار صدر وٹھل پائوڑے ، سریش ہٹکر، پارٹی کے ترجمان منتجب الدین، سابق کارپوریٹر سید شعیب حسین، عبدالحبیب باغبان ، فیروز کھوکھے والے ، عبدالحفیظ باغبان، عبدالعلیم الدین، محمد فیروز، محمد زبیر احمدو دیگر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے