किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عازمین حج کے لیے اضافی ریلوے کوچز کی مانگ

ریزرویشن کنفرم کرنے کا خادم حجاج ٹرسٹ ناندیڑ کا مطالبہ

ناندیڑ، 7 مئی (حیدر علی): ناندیڑ ضلع سے اس سال تقریباً 900 افراد حج کی سعادت حاصل کر یں گے ان میں سے 300 عازمین ممبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گےجن کی بڑی تعداد 26 مئی کو ممبئی سے روانہ ہوگی۔ ان عازمین نے ناندیڑ سے ممبئی کے لیے ریلوےریزرویشن کروایا ہے، لیکن ان کے ٹکٹ ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔اسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے خادم حجاج ٹرسٹ کے ایک وفد نے آج ناندیڑ کے ڈی آر ایم سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس میں کہا گیا کہ 23، 24 اور 25 مئی کو ناندیڑ سے روانہ ہونے والی نندی گرام، دیو گیری اور راجیہ رانی ایکسپریس میں سلیپر کلاس کے اضافی ڈبے لگائے جائیں اور اسپیشل کوٹہ کے تحت عازمین کے ٹکٹ کنفرم کیے جائیں۔ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پر عازمین کی روانگی کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر سہولتیں دی جائیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔اس وفد میں خادم حجاج ٹرسٹ کے صدر عقیل احمد قندہاری، نائب صدر نوید اقبال، جوائنٹ سیکریٹری الحاج یوسف ندیم خان، الحاج محمد ظہیر الدین، الحاج میر جاوید علی، الحاج شیخ معین، عبدالبشیر، محمد مجیب اور حیدر علی شامل تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے