कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عارش مشتاق شیخ کی روزہ رکھائی

دیولگاؤں مہی 4 مارچ (نمائندہ): پی ایم شری ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے درجۂ اول میں زیرِ تعلیم چھے سالہ ننھے منے طالبِ علم عارش مشتاق شیخ نے اس رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ عارش نے بڑے ذوق و شوق سے سحری کی۔ انھوں نے دن بھر بھوک پیاس کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے اپنا روزہ مکمل کیا۔ ان کے پہلا روزہ رکھنے پر ان کے لیے خاص افطاری ترتیب گئی تھی۔ عارش کی روزہ رکھائی پر ان کے والدین، خاندان و محلے کے بزرگوں، اساتذہ وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں اور تحفوں سے نوازا۔ عارش کی کلاس ٹیچر آفرین باجی اور ان کے دوستوں نے بھی انہیں خوب خوب مبارکبادیاں پیش کیں۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی عارش کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتا ہےاور ان کی سلامتی و روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے