कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ظہران ممدانی کی جیت، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے کارکنان کے لیے ایک حوصلہ افزا سبق

تحریر:ایس ایم صمیم، ناندیڑ
موبائل: 9960942261

دنیا کی سیاست میں اصولوں اور اخلاقی اقدار کی بات کرنا آج سب سے بڑی جرأت بن چکی ہے۔ لیکن کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے کردار اور استقامت سے یہ ثابت کرتی ہیں کہ *اگر نیت خالص ہو اور مقصد انسانیت کی بھلائی ہو تو کامیابی خود راستہ بنا لیتی ہے۔* ظہران ممدانی کی نیویارک کے میئر کے طور پر جیت اسی سچائی کی روشن مثال ہے۔
ممدانی کی کامیابی نے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے *انصاف پسندوں، اقلیتوں اور نظریاتی کارکنوں* کے دلوں میں ایک نئی امید جگائی ہے۔ ان کی فتح یہ پیغام دیتی ہے کہ مخالفت کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو، اگر ہم عوامی خدمت، اصول پسندی اور اجتماعی بھلائی کو اپنا مقصد بنائیں تو نتائج آخرکار ہمارے حق میں ہوتے ہیں۔
یہی پیغام ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے کارکنان کے لیے بھی ایک عظیم حوصلہ اور سبق ہے۔ آج جب پارٹی کارکنان مہاراشٹر جیسی ریاست میں *قلیل تعداد، محدود وسائل اور اپنوں کی بےرخی* کے باوجود جدوجہد کر رہے ہیں، تو ممدانی کی جیت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کامیابی کے لیے بڑی تعداد نہیں، بلکہ مسلسل کام، درست نظریہ، عملی حکمتِ عملی اور خلوصِ نیت درکار ہے۔
*ویلفیئر پارٹی آف انڈیا،* بھارت کی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو اقدار پر مبنی سیاست کے ساتھ، سیاست کو اخلاق، شفافیت اور عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے۔ اس کا وژن صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ بھارت کو ایک مکمل فلاحی ریاست (Welfare State) بنانا ہے. جہاں انصاف، تعلیم، صحت، روزگار اور انسانی وقار ہر شہری کا بنیادی حق ہو۔
ہمیں ممدانی کی طرح یقین رکھنا چاہیے کہ اگر ہم اصولوں پر قائم رہیں، عوام کے حقیقی مسائل کو سمجھیں اور ایسی پالیسیاں اور اسٹریٹیجیز بنائیں جو عوام کے دلوں کو چھو لیں، تو مخالفتیں کمزور پڑ جائیں گی اور لوگ خود ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ویلفیئر پارٹی کے کارکنان کے لیے یہ وقت *مایوسی کا نہیں بلکہ نئی توانائی اور عزمِ نو* کا ہے۔ ہمیں اپنی *فکری بنیادوں* کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، مخلصانہ محنت، عوامی رابطہ اور سماجی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنانا ہوگا۔
ظہران ممدانی کی جیت یہ ثابت کرتی ہے کہ *”جب سیاست اصولوں پر ہو، تو اقلیت بھی اکثریت بن جاتی ہے۔”*
یہ جیت ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے۔
کہ اگر ہم سچائی، عدل اور انسانیت کے پیغام کو اپنے کردار میں ڈھال لیں تو ایک دن مہاراشٹر سے بھی ایسا ہی سورج طلوع ہوگا، جو مملکتِ ہند کو ایک حقیقی ویلفیئر اسٹیٹ بنانے کی نوید سنائے گا۔
*“استقامت، صداقت اور خدمت،* یہی ویلفیئر پارٹی اور *اقدار پر مبنی سیاست* کی پہچان ہے۔”

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

One Comment

  1. ظہران ممدانی کی محنت نئ سیاسی جماعتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
    ممدانی الیکشن سے ایک سال قبل سے میدان تشہیر و تبلیغ میں مصروف رہے۔
    اس بھی پہلے سے عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے رہے۔
    ہر طبقے، ہر سماج ہر شہری کے ساتھ باوقار سلوک کرتے رہے۔ تعصب، منفی رویے کو اپنے آپ سے بہت دور رکھا۔
    ہمارے یہاں ایسی فضا ہے ہی نہیں مسلم اور سیکولر جماعتیں اور رہمنا بھی اس سے کوسوں دور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے