किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

طیبہ عارف شیخ کا پہلا روزہ

دیولگاؤں مہی :28 مارچ (نمائندہ): پی ایم شری ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے درجۂ دوم میں زیرِ تعلیم سات سالہ ننھی منی طالبہ طیبہ بنت عارف شیخ نے چھبیسویں رمضان المبارک کو اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ طیبہ نے بڑے ذوق و شوق سے سحری کی۔ ان کے پہلا روزہ رکھنے پر ان کے گھر پر ان کے لیے خاص افطاری ترتیب گئی تھی۔ طیبہ کی روزہ رکھائی پر ان کے والدین، دادا، چچاؤں، چچیوں، خاندان و محلے کے بزرگوں، اساتذہ وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں اور تحفوں سے نوازا۔ طیبہ کی سہیلیوں نے بھی انہیں خوب خوب مبارکبادیاں پیش کیں۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی طیبہ کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتا ہےاور ان کی سلامتی و روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔ واضح رہے کہ طیبہ اپنے اسکول کی ایک ہونہار طالبہ ہے۔ انہیں پڑھنے لکھنے کا بہت شوق ہے اور وہ پابندی سے اسکول جاتی ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے