कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

طلبا کی ہمہ جہت نشو و نما میں سرگرم رہنے والا ادارہ آر-سی ماہم میں ہر سال کی طرح امسال بھی سائنسی نمائش کا کامیاب انعقاد

ممبئی:15؍جنوری( بذریعہ محمد سرور شریف ) دور جدید کے تقاضے کے ملحوظ نظر پروفیسر قادری عائشہ غلام ربانی کے زیر رہنمائی بہترین سائنسی نمائش کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اس شاندار نمائش کی خصوصیت یہ رہی کہ اس سائنسی نمائش میں منصف کے فرائض ونوبا بھا وےمیونسپل اسکول (کر لا) کے صدر مدرس محترم عتیق الرحمن سر نے انجام دیئے ۔ آرسی ماہم کے پرنسپل ڈاکٹر خالد احمد خان نے سر کا بہترین استقبال کیا اور آپ کی خدمت میں ہدیہ وگل پیش کیا ۔ طلبا کے بنائیے گئےتعلیمی وسائل کو سر نے خوب سراہااور نہایت قلیل وقت میں طلبہ کی رہنمائی کی -طلبا نے تحقیقی و تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے نہایت ہی خوبصورت ماڈلز ، پروجیکٹس اور ورکنگ ماڈلز بنائے ۔ اس نمائش کا اصل مقصد طلبا میں سائنسی رجحان کو فروغ دینا تھا۔محترم عتیق سرنےکہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کو عملی تجر بات فراہم کریں تا کہ وہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کی تیاری بھی کر سکیں- محترم عتیق سر نے چند ماڈلز کو انعام کے لیے منتخب کیا جن میں انعام اول سید آمنہ،انعام دوم شیخ ارم، انعام سوم ادریسی شاہین اور انعام اعزازی شیخ مبشرہ کو حاصل ہوا۔ اس نمایاں نمائش کو کامیاب بنانے میں تمام طلبا اور اساتذہ نے بھرپور تعاون کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے