कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضمیر سر اور حنیف سر کی ٹی ای ٹی میں شاندار کامیابی

بلڈھانہ 17 جنوری (نمائندہ) : دیولگاؤں مہی کے ساکن، ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول، ملکا پورپانگرا (تعلقہ سندکھیڑ راجا) کے ریاضی و سائنس کے معلم، اکھل مہاراشٹر اُردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی سیکرٹری شیخ ضمیر رضا سر اور ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے زبان دانی کے معلم شیخ حنیف سر نے مہاراشٹر شکشا پریشد کی جانب سے منعقدہ معلم اہلیتی امتحان (TET) میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اساتذہ کے لیے عمدہ مثال قائم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے پرائمری اسکولوں کے برسرِ خدمت معلمین کے لیے معلم اہلیتی امتحان یعنی ٹی ای ٹی کامیاب کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر سپریم کورٹ نے بھی اپنی مہر ثبت کردی۔ ٹی ای ٹی کے لزوم کے بعد حلقۂ معلمین میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ اسی دوران ریاستی حکومت کے ادارے مہاراشٹر شکشا پریشد نے ٹی ای ٹی امتحان کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس کے بعد بڑی تعداد میں معلمین نے فارم داخل کیے تھے۔ نومبر 2025ء میں ریاست بھر میں ٹی ای ٹی امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ گزشتہ روز ان امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح انتہائی کم رہی۔ نتیجوں کا مجموعی اوسط 9 فی صد سے بھی کم رہا۔ ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول ملکاپور پانگرا (تعلقہ سندکھیڑ راجا) کے ریاضی و سائنس ٹیچر شیخ ضمیر رضا سر نے ٹی ای ٹی کے دونوں پرچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کے جگری دوست ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کے زبان دانی معلم شیخ حنیف سر نے پرچۂ اول میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ دونوں حضرات کی کامیابی پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ضمیر سر اور حنیف سر کو ان کے اعزا و اقربا، طلبہ، ساتھی معلمین، سرپرست حضرات اور شعبۂ درس و تدریس سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارک بادیاں پیش کی جارہی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے