कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع کلکٹر کی سخت کارروائی:بلولی میں چار ہائیوا ضبط

بلولی:4؍فروری ( نمائندہ اعتبار) بلولی میں آج ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے بغیر نمبر کے چار ہائیوا گاڑیوں کو ضبط کر کے ان کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ گاڑیاں بغیر اجازت نامہ (پرمٹس) اور غیر قانونی طور پر آمد و رفت کر رہی تھیں۔ضلع کلکٹر کی رہنمائی میں MH 24 BW 7727, MH 24 BW 7227, MH 24 CE 7227 اور MH 20 GS 0793 نمبر کی گاڑیاں اس کارروائی میں شامل ہیں۔ ان تمام گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ریجنل ٹرانسپورٹ محکمہ کی ٹیم کو طلب کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اس موقع پر ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی آمد و رفت، بغیر نمبر یا نقلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قوانین کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے