किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع کلکٹر نے 100 دنوں کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا

تمام محکمے مقررہ مدت میں کارروائی مکمل کریں : ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے
ناندیڑ ضلع ریاست میں سرفہرست رہے، اس نقطۂ نظر سے کام مکمل کریں

ناندیڑ:9 اپریل(نمائندہ اعتبار) ریاستی حکومت کی ہدایات کے مطابق نافذ کیے جانے والے 100 دنوں کے ایکشن پلان کے تحت ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے آج کلکٹر آفس میں مختلف محکموں کے سربراہان کی میٹنگ لی۔ اس میٹنگ میں انہوں نے تمام دفاتر میں ایکشن پلان کے مطابق جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہر محکمہ کو مقررہ مدت میں طے شدہ اہداف کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس میٹنگ میں ریسیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر مہیش وڈدکر، ضلع انڈسٹریز سنٹر کے جنرل مینیجر امول انگلے، میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر سدھیر دیشمکھ، ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگیتا دیشمکھ، پنچایت کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر منجوشا کاپسے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گروو اور مختلف محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔اس دوران ضلع کلکٹر نے ریاستی حکومت کی جانب سے ہر دفتر کو دئیے گئے 100 ایکشن پلان کی مدت کے اندر کی جانے والی کارروائی کے تعلق سے ہر محکمہ کے اب تک کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ساتھ ہی یہ ہدایت دی کہ ناندیڑ ضلع ریاست میں سرفہرست رہے، اس سمت میں ہر محکمہ اپنے اہداف مقررہ وقت میں مکمل کرے۔100 دنوں کے ایکشن پلان کے مطابق ویب سائٹ اور معلومات کی تجدید کے ضمن میں تمام دفاتر کو اپنی ویب سائٹ پر’’حق معلومات قانون 2005ء‘‘کے تحت ضروری معلومات کو ازخود ظاہر کرنا ہوگا۔ ویب سائٹ عوام کے لیے مفید، آسان اور معلوماتی ہونی چاہیے۔
عوامی خدمات کو آسان بنانا:
ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ہدایت دی کہ عوام کو دستیاب خدمات میں کم از کم دو خدمات کو آسان بنانے کے مقصد سے نئی عملی پالیسی اختیار کی جائے۔ صفائی اور ریکارڈ مینجمنٹ میں دفتر کی صفائی پر زور دیتے ہوئے ناقابلِ استعمال اور تلف کیے جانے والے ریکارڈز کی درجہ بندی اور کارروائی فوری طور پر عمل میں لانے کا حکم دیا۔
شکایات کا فوری ازالہ:
‘آپلے سرکار’، ‘پی جی پورٹل’ وغیرہ کے ذریعے موصول ہونے والی عوامی شکایات کا مکمل ازالہ کیا جائے۔ عوام دوست انتظامیہ کے لیے دفتر کے داخلی حصے میں ملاقات کے اوقات کی تفصیلات بورڈ پر آویزاں ہونی چاہیے۔
دیہی سطح کے کاموں پر توجہ:
افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہفتے میں کم از کم ایک بار فیلڈ وزٹ کریں اور گرام پنچایت، صحت مراکز، اسکول اور آنگن واڑی کے کاموں کا معائنہ کریں۔ 100 دنوں کا ایکشن پلان محض رسمی نہ ہو بلکہ اس سے عوام کو فائدہ ہو، اس کا ہر محکمہ خیال رکھے۔ انتظامیہ عوام دوست، شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے، اس کے لیے سبھی کو کوششیں کرنی چاہیے، ایسی ہدایت ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے دی۔اس موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکاری امور میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر مبنی پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے