कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع کلکٹر ناندیڑ راہول کرڈیلےنے وشنوپوری پروجیکٹ کا دورہ کر کے معائنہ کیا

دریا کے کنارے رہنے والے دیہاتیوں سے خاص احتیاط برتنے کی اپیل۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام مشینری سرگرم

ناندیڑ:17 اگست: (شیخ عمران ) ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئی تعلقہ جات میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اسی تناظر میں آج صبح ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے نے ناندیڑ میں واقع ڈاکٹر شنکر راو چوہان وشنوپوری پروجیکٹ کا دورہ کیا اور اس کا معائنہ کیا۔پروجیکٹ کے کُل 18 دروازوں میں سے اس وقت 4 دروازے کھول دیے گئے ہیں، جن سے تقریباً 48 ہزار 478 کیوسک پانی کا اخراج کیا جا رہا ہے۔ پانی کی آمد کے لحاظ سے اخراج کو کم یا زیادہ کیا جائے گا۔ اس وقت پروجیکٹ میں پانی کی سطح 353.25 میٹر ہے۔ اس موقع پر کلکٹر راہول کردیلے نے ایس سی اے ڈی اے (SCADA) روم میں داخل ہو کر گوداوری ندی پر واقع تمام بندوں کی پانی کی سطح اور اپلِفٹ ایریگیشن اسکیم کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع کی تمام مشینریاں متحرک ہیں، اور ضروری احتیاطی تدابیر اور اقدامات انتظامیہ کی طرف سے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ نیز، گوداوری ندی کے کنارے واقع دیہات کے رہائشیوں کو خاص احتیاط برتنے، چوکس رہنے اور کسی جانی نقصان سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ اپنے مویشیوں کو کھلا نہ چھوڑیں تاکہ وہ سیلابی پانی میں بہہ نہ جائیں۔اس موقع پر وشنوپوری منصوبے کے ایگزیکٹیو انجینئر ساونت، ڈاکٹر و سب ڈویژنل آفیسر سچن کھلل، تحصیلدار سنجے وارکڈ، اسسٹنٹ انجینئر اور دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے