कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد کے سینئر ڈرائیور امجد خان ریٹائر، اہلیہ کے ساتھ اعزاز سے نوازا گیا

امجد خان فرض شناسی کی بہترین مثال ہیں :چیف ایگزیکٹیو آفیسر میگھنا کاولی

ناندیڑ: 2 دسمبر(نامہ نگار) چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی گاڑی چلانا ایک نہایت ذمہ داری والا کام ہوتا ہے، اور امجد خان نے یہ ذمہ داری انتہائی دیانت داری، صبر و تحمل اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام دی۔ان خیالات کا اظہار ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر و ایڈمنسٹریٹر میگھنا کاولی نے کیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر میگھنا کاولی کی موجودگی میں پیر، 1 دسمبر کو آنجہانی یشونت راو¿ چوہان آڈیٹوریم میں ضلع پریشد کی جانب سے سینئر ڈرائیور امجد خان وحید خان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر اعزازی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندیپ مالوڈے، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی سی ای او راجکمار مککاوار، گرام پنچایت ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی سی ای او ڈی۔ بی۔ گیری، نریگا کے ڈپٹی سی ای او امیت راو¿ت، چیف اکاو¿نٹس و فنانس آفیسر شیورپرساد چنّا، ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگیتا دیشمکھ، خواتین و اطفال بہبود ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی سی ای او پرشانت تھورات ، انجینئر راہول راو¿صاحب، اشوک بھوجراج، شندے، اور ایجوکیشن آفیسر وندنا پھوٹانے موجود تھے۔میگھنا کاولی نے مزید کہا کہ امجد خان نے ہمیشہ خاموشی، بغیر کسی شکایت اور وقت کی پابندی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ جہاں اور جب بھی جانے کی ضرورت پیش آئی وہ فوراً دستیاب رہے۔ ان کی شائستگی، رابطہ کاری کی مہارت اور خدمت کا جذبہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے امجد خان کو آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔تقریب میں امجد خان کو ریلیوِنگ آرڈر، پنشن آرڈر اور سروس سرٹیفکیٹ چیف ایگزیکٹیو آفیسر میگھنا کاولی کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس کے بعد ضلع پریشد کی جانب سے شال، ساڑی،ڈریس اور پھولوں کے ہار پیش کرکے ان کا اہلیہ سمیت اعزاز کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندیپ مالوڈے نے بطور انچارج سی ای او اپنے فرائض کے دوران امجد خان کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کو تازہ کیا۔ ڈرائیور سنگھٹنا کے گنیش امبیکر، مانک باشینگے اور سنجے راو¿ت نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔ پروگرام کی نظامت اور شکریہ کی رسم محکمہ تعلقات عامہ کے افسر ملند ویوہارے نے ادا کی۔ ضلع پریشد کے مختلف محکموں کے سربراہان، افسران اور ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ امجد خان سن 1983ءمیں بطور ہیلپر ملازمت میں شامل ہوئے۔ سن 1988ءمیں انہیں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے ڈرائیور کے طور پر تقرری ملی۔ انہیں ساٹھ سے زائد سی ای اوز کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا۔ ان کے پرسکون مزاج، وقت کی پابندی، نظم و ضبط، ذمہ داری کے احساس، ہم آہنگی پیدا کرنے کی صلاحیت اور فرض شناسی نے انہیں ضلع پریشد میں ایک منفرد شناخت عطا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے