कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد و پنچایت سمیتی کے عام انتخابات کے لیے حتمی حلقہ بندی جاری

ناندیڑ، 22 اگست: دیہی ترقیات محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری کی ہدایات کے مطابق ناندیڑ ضلع کی ضلع پریشد اور اس کے تحت آنے والی 16 پنچایت سمیتیوںکے عام انتخابات کے لیے حلقہ بندی کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ اس کے تحت حتمی حلقہ بندی جمعہ 22 اگست 2025 سے ضمیمہ نمبر 8 (الف) اور 8 (ب)کے تحت درج ذیل مقامات پر شائع کی گئی ہے۔ یہ اطلاع ناندیڑ ضلع کلکٹر کے دفتر کے نوٹس بورڈ پر، ضلع پریشد ناندیڑ کے دفتر کے نوٹس بورڈ پر، متعلقہ تعلقہ دفاتر کے نوٹس بورڈ پر، متعلقہ پنچایت سمیتیوںکے نوٹس بورڈ پر اور ضلع کلکٹر کے ویب سائٹ https://nanded.gov.in پر دستیاب ہے۔ ضلع پریشد کے انتخابی وارڈزاور پنچایت سمیتیوںکے انتخابی رجسٹرکی حتمی حلقہ بندی یہاں شائع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کلکٹر راہول کرڈیلےنے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حتمی حلقہ بندی سے متعلق معلومات کے لیے ان ذرائع کا مطالعہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے