कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد مہاتما گاندھی ہائی اسکول ہیور کھیڑ میں شجر کاری

دہم جماعت کی طالبات نے اپنی جانب سے اسکول میں کئی پودے لگائے گئے

اکولہ:11؍جنوری(ڈاکٹر ذاکر نعمانی)اکولہ ضلع کےتلہارا تعلقہ میں واقع ہیور کھیڑ شہر کی ضلع پریشد مہا تما گاندھی ہائی اسکول میں دہم جماعت کی طالبات کا آخری سال ہونے پرطالبات نے اپنی جانب سے اسکول میں شجر کاری کی مناسبت کئی پودے لگائے گئے بتادیں کہ حال ہی میں ضلع پریشد مہا تما گاندھی ہائی اسکول کے وسیع و عریض میدان کے احاطے میں صدر مدرس سید قمر علی سر نے کلاس رُوم کے سامنے گارڈن بنانے کے لئے لوہے کے تار کا کمپاؤنڈ بنایا ہے اسی کمپاؤنڈ میں دہم جماعت کے تقریباََ 35 طالبات نے اپنی جانب سے اسکول کو اپنی جانب سے پودوں کا تحفہ دیا مدرسہ ہٰذا سنیئر معلمہ کوثر نسرین کی صدارت میں پودے لگائے گئے اس موقع ڈاکٹر محمدذاکرنعمانی اوراسکول کے سپروائزر عتیق الرحمن خان نے خُصوصی شرکت کی ۔پروگرام کی غرض و غایت کلاس ٹیچر ظفر احمد نے بیان کی بعد ازاں مُحمّد زبیر اور عبدالعظیم سر نے درخت کی اہمیت،فوائد،ماحول کی حفاظت پر روشنی ڈالی۔ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دہم جماعت کے طلبہ،اسٹاف نے بڑی محنت کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے