कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد مرکزی اردو پرائمری اسکول برانچ نمبر -۱ جنتور میں سالانہ ثقافتی و تعلیمی پروگرام کا انعقاد

پربھنی:2؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبا نیوز محمد سرور شریف ) ضلع پریشد مرکزی اردو پرائمری اسکول برانچ نمبر -۱ جنتور میں سالانہ ثقافتی و تعلیمی پروگرام کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔جس میں اسکول کے سبھی طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی مخفی صلاحیتوں کو حاضرین کے درمیان پیش کیا۔جلسے کی صدارت جتنور شہر کے نامور صحافی محترم سراج الدین صدیقی نے کی،وہیں اس پروگرام میں چار چاند لگانے کے لئے مہمانِ خصوصی کے طور پر برانچ نمبر ۲ کے صدر مدرس سیّد منظور قادری صاحب اور عبدالخلیل سر اسٹیج پر جلوہ گر تھے۔اسکول کے صدر مدرس جناب محمّد شہاب الدین سر اور اسکول کے تجربہ کار استاذ جناب عبدالمجید سر ان دو صاحبان نے نہایت ہی گرم جوشی سے صدر و مہما نان کا استقبال کیا۔پروگرام کو بحسن وخوبی پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسکول کے معلمات کا اہم کردار رہا جس میں محترمہ عشرت باجی، محترمہ تحسین باجی اور محترمہ صبا فرحین باجی شامل تھیں۔پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ سرپرست حضرات کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس طرح کی معلومات سیّد ریاض الدین مظہر الدّین مددگار معلم نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے