किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد مانیٹرنگ ایپ کا افتتاح

شفاف طرزِ حکمرانی کو تقویت ملے گی:ایم پی اشوک راؤ چوہان

ناندیڑ:28؍فروری ( نمائندہ اعتبار) ضلع پریشد کے کام کاج میں ربط پیدا کرنے اور اسے مزید شفاف بنانے کے مقصد سے تیار کردہ ضلع پریشد مانیٹرنگ سسٹم ایپ کا حال ہی میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ و رکن راجیہ سبھا اشوک راؤ چوہان کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایم ایل اے سری جیا چوہان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر مینل کرنوال، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندیپ مالوڑے، ضلع دیہی ترقیاتی مشنری کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے تباکلے، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر راج کمار مکاور سمیت تمام محکمہ جات کے سربراہان موجود تھے۔یہ خصوصی ایپ ضلع پریشد کے افسران اور ملازمین کے لیے معلومات کے جمع کرنے اور جائزہ لینے میں کارآمد ثابت ہوگا، جس سے ضلع پریشد کا کام مزید شفاف ہوگا، ایسا اظہار ایم پی اشوک راؤ چوہان نے کیا۔اس ایپ میں ضلع پریشد کے تحت موجود تمام اداروں میں محکمہ وار بھری ہوئی اور خالی اسامیوں کی معلومات کو یکجا کیا گیا ہے۔ تبادلے کے عمل کے دوران تعیناتی کا توازن برقرار رکھنے میں بھی یہ ایپ معاون ہوگا۔اس کے علاوہ، گرام پنچایت آفیسر، اساتذہ اور صحت کارکنان کی حاضری کو QR کوڈ کے ذریعے درج کیا جائے گا، جس سے ان کی حاضری کی معلومات آسانی سے دستیاب ہوں گی۔ تعلیمی محکمہ کے ذریعے اسکول وائز طلبہ کی زبان اور ریاضی کے مضامین میں قابلیت کی سطح سے متعلق معلومات بھی بہ آسانی حاصل کی جاسکیں گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے تصور کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے نافذ کی جانے والی VR Time Bound سسٹم کی معلومات کو بھی اس ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔ تعمیراتی محکمہ کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کے مراحل کی تفصیلات بھی اس سسٹم کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔اس کے علاوہ، ضلع پریشد، پنچایت سمیتی اور گرام پنچایت سطح پر 15ویں مالیاتی کمیشن کے فنڈ سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا جاسکے گا۔ فنڈ کے اخراجات اور باقی ماندہ رقم کی شفافیت بھی یقینی بنائی گئی ہے۔اسی کے ساتھ، ضلع پریشد کے مختلف محکموں میں فائلوں کی منتقلی کو سہولت بخش بنانے کے لیے فائل ٹریکنگ سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس جدید مانیٹرنگ سسٹم سے ضلع پریشد کا طرزِ حکمرانی مزید شفاف اور مؤثر ہونے کا یقین ظاہر کیا گیا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے