कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد بلڈھانہ کے 35 اساتذہ معطل ، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ نے آرڈر رد کرنے کا وزیر تعلیم داداجی بھوسے سے کیا مطالبہ

ممبئی :14؍جون (نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) ضلع پریشد بلڈھانہ کے زیر انتظام جاری 20 اسکولوں کے 35 اساتذہ کو ضلع پریشد چیف ایگزیکٹو آفیسر گلاب کھرات نے معطل کردیا ہے۔اسکول کی بچوں کی تعداد کم کرنے کی وجہ بتاکر نیز جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد 1 سے لیکر 10 ہے ایسی اسکولوں کے 35اساتذہ کو سروس سے معطل کرنے کا حکم نامہ ضلع پریشد کی جانب سے 11 جون 2025 کو جاری کر پوری ریاست میں ہلچل مچا دی گئی ہے جس پر متحرک نظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے فوراً وزیر اعلی دیویندر فڈنویس ,وزیر تعلیم داداجی بھوسے، سکریٹری رنجیت سنگھ دیول ،کمشنر سچندر پرتاپ سنگھ، ڈویژنل کمشنر سویتا سنگل ، بلڈھانہ چیف ایگزیکٹو آفیسر گلاب کھرات، کو لیٹر دے کر مطالبہ کیا کہ 35 اساتذہ کو معطل کرنے کا حکم نامہ رد کیا جائے ، بچوں کی کم ہوتی تعداد کو وجہ بنا کر ڈائریکٹ اساتذہ کو معطل کرنا مناسب نہیں، غیر تعلیمی کام ، آن لائن کام، گاؤں کی کم آبادی ، روزگار کی تلاش میں ہجرت، تعلیم سے بے رغبتی،بنیادی سہولیات کا فقدان ، اساتذہ کی کمی، و دیگر کئی وجوہات کی وجہ سے دیہاتوں میں طلباء اسکولوں کا رخ نہیں کرتے نیز اسکول چھوڑ والدین کے ساتھ دوسرے گاؤں ہجرت کر جاتے ہیں ۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد ، ڈویژن صدر پرائمری ندیم راہی ،ضلع صدر پرائمری بلڈھانہ شیخ متین نے اساتذہ کو نوکری پر بحال کرنے ،معطلی رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے نیز تحریک کا انتباہ بھی اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے دیا گیا ہے ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے