किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد بلڈھانہ کے معلم جاوید سلیم خان کو ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا

اورنگ آباد:27؍فروری ( پریس ریلیز) ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 24 فروری 2024 بروز سنیچر کو مولانا آزاد ریسرچ سینٹر، اورنگ آباد میں اورنگ آباد ڈویژن کے شکشک آ مدار جناب کرم جی کالے صاحب کے بدست جناب جاوید خان سلیم خان ( معاون معلم ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرائمری اسکول، ساونہ، پنچایت سمیتی چکھلی، ضلع بلڈھانہ) ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ خضر پٹیل صاحب (ریاستی ترجمان ایم-آئی-ایم) نگر سیوک اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سیرت النبی پر مبنی ریاستی سطح پر مضمون نویسی مقابلہ اور ریاستی سطح پر مثالی معلم ایوارڈ تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب میں ریاستی سطح کے مضمون نویسی مقابلے کے فاتحین کو سند اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس سال کی عشرہ تکمیل کی اس یادگار تقریب میں معاون معلم جناب جاوید سلیم خان کو تعلیمی میدان میں طلبہ کی ہمہ جہت ترقّی کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دینے پر ان کی شاندار کاوشوں کے عوض ریاستی سطح پر مثالی معلم ایورڈ سے نوازا گیا ہے۔ جناب جاوید سلیم خان سماجی کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش نظر آتے ہیں ۔نیز طلبہ اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔فی الحال وہ ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کو پُرانی پنشن نافذ کرنے کی مہم (ایک ہی مشن.. پُرانی پینشن) میں سرگرم ہے اور اس مہم کے ہر آندولن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی و صدر شیخ عبدالرحیم سر نيز تمام ریاستی عہدیدار اور سبھی اراکین نے تقریب کی کامیابی کے لیے بہترین منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس بہترین پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا۔ اس تقریب میں جناب جاوید خان کے ساتھ اُنکے رفقاء محترم حنیف خان سر، عقیل خان سر، سید خالد سر اور شکیل احمد سر موجود تھے ۔ ریاست بھر سے آئے ہوئے اساتذہ اور مہمان موجود تھے۔ اس پرمسرت موقع پر ضلع کے اساتذہ کی تنظیموں اور اساتذہ کی ریاستی تنظیموں کی جانب سے نیز اُن کے اساتذہ ، اسکول اسٹاف و اہل خانہ اور تمام دوستوں کی جانب سے جناب جاوید خان کو پُر خلوص مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے