कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول بوری میں نئے اساتذہ کا شاندار استقبال، سابقہ اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا

خوش آمدید ! خوش آمدید! خوش آمدید!

پربھنی:9 ستمبر ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مورخہ 09ستمبر2025 کو ضلع پریشد اردوپرائمری اسکول بوری تعلقہ جنتور ضلع پربھنی کے اس اسکول میں چار نئے اساتذہ جن میں پروین باجی(کوسڑی سے)، فاطمہ باجی(سیلوسے)، روحی باجی(اُکھلدسے)اورمحمودسر(چارتھانہ سے) ان تمام کی آمدپرمذکورہ اسکول کے تمام اساتذہ اور طلباء نے استقبال کیا اور استقبالیہ پروگرام میں پھولوں کے گلدستے دے کر انہیں خوش آمدید کہا۔ اس کے علاوہ جناب شیخ محمدشفیع سر، انصاری عتیق سراورشیخ عقیل سرکےساتھ ساتھ اسکول کےتمام ہی اساتذہ بہنوں نےان کےلیےمستقبل میں ڈھیروں کامیابیوں کی خواہش ظاہرکی ہے۔ اس موقع پر آنے والے نئے اساتذہ نے بھی اپنے قیمتی تاثرات اورمستقبل کیلئےعزائم کاپر جوش اظہارکیا۔ اس موقع پراسکول مینجمنٹ کمیٹی کےصدراور نائب صدر،تمام اساتذہ، طلباءموجود تھے۔اس کےعلاوہ کچھ طلباء نے بھی خصوصی خیرمقدم کےطور پراپنے الفاظ میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔مزید سابقہ اساتذہ جن کا تبادلہ یہاں سےبھوگاؤں،جنتوراوربالوران مقامات پرہوا ہے اُن کی سابقہ سات سالوں کی محنتوں کو سراہتے ہوئےدعاؤں سے نوازہ گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے