कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول اندرا آواس بیودہ کا اعزاز

امراؤتی :12؍دسمبر(راست)ضلع امراؤتی میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومت مہاراشٹر کی جانب سے نافذ کردہ قومی سطح کی تعلیمی ایپ’’ونوبا بھاوے‘‘ پر حالیہ ماہ ستمبر اور ماہ اکتوبر مسلسل دو ماہ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ضلع پرشَد اردو پرائمری اسکول اندرا آواس بیودہ کا نام ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔
اسکول کے صدر مدرس سید مستقیم سید منتظم نے ماہِ ستمبر اور اکتوبر میں لگاتار دو ماہ تک ضلع سطح پر سب سے زیادہ اور سب سے معیاری تعلیمی پوسٹیں شیئر کرکے نہ صرف اپنے اسکول کا نام روشن کیا بلکہ ضلع بھر کے اساتذہ کے لیے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اسی طرح ماہ نومبر میں دریاپور بلاک لیول پر نمبر ایک پر مقام حاصل کیا ۔
اسی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ضلع پرشَد امراؤتی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترمہ سنگیتا مو پاترا نے ایک خصوصی تقریب میں سید مستقیم سید منتظم کو تعریفی اسناد اور متعدد انعامات پیش کیے۔ اس پروقار تقریب میں ضلع امراؤتی کے تمام اساتذہ کرام، مختلف بلاکس کے افسران، کینڈرا پرمکھ اور تعلیمی شعبے سے جڑے ہوئے نمائندگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کا آغاز جب اسکول سطح پر ہوتا ہے تو اس کے اثرات پورے ضلع کی تعلیمی ترقی میں نظر آتے ہیں۔ سید مستقیم سید منتظم کی مسلسل تین ماہ کی نمایاں کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو میڈیم اسکول بھی معیاری تعلیم اور جدید ٹکنالوجی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ نئی نسل تک معیاری تعلیم پہنچانے کے لیے اساتذہ کا فعال اور جدید طریقۂ کار اختیار کرنا نہایت اہم ہے، اور اس سلسلے میں سید مستقیم کی کوششیں قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہیں۔
ونو با بھاوے ایپ کے ذریعے ضلع بھر میں روزانہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر تین ماہ مسلسل اول مقام حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے۔
ضلع امراؤتی کے تعلیمی حلقوں میں اس اعزاز کا بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے اور اسے اردو پرائمری اسکولوں کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔اساتذہ کی جانب سے امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ کامیابی دیگر اسکولوں اور بالخصوص اردو میڈیم اساتذہ کو بھی حوصلہ دے گی کہ وہ ٹکنالوجی اور معیاری تدریس کے ذریعے تعلیم میں نئی بلندیوں کو چھوئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے