कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو مڈل اسکول چاندور بسوا کے معلمین کے سبکدوشی پر الوداعی تقریب

ملکاپور:6/ اگست ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع پریشد اردو مڈل اسکول چاندور بسوا تعلقہ ناندورہ ضلع بلڈھانہ کے حاجی سید فیروز الدین سر ، کرامت اللہ خان سر اور مراٹھی سائیڈ سے بھگوت لانڈے سر کیندر پرمکھ 31 جولائی 2025 کو اپنی ملازمت مکمل کر کے تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد اپنے درس و تدریس پیشے سے سبکدوش ہوگئے، اس ضمن میں انتظامیہ کمیٹی نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا اور تینوں اعزازی شخصیات کو شال ، گلدستے و تحائف پیش کر انکی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انکا والہانہ استقبال کیا اور نیک خواہشات و دعاؤں کے ساتھ انھیں الوداع کیا. تقریب میں بطور مہمان خصوصی تشریف فرما رہبر خان سابق صدر مدرس، الحاج محمد شارق انصاری صدر مدرس بڑگاؤں ہاشم پورہ جلگاؤں جامود نے اعزازی شخصیات کی سراہنا و ستائش کی اور انھیں مبارکباد دی اور استقبال کیا. اس موقع پر اسکول ہذا کے اساتذہ حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کو بخیریت ، عزت و وقار کے ساتھ ملازمت مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی. ابتدائی کلمات اسلم خان سر نے ادا کیے اور نظامت کے فرائض محمد سلیم انصاری سر نے انجام دیئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اسکول ہذا کے محمد سلیم انصاری سر ،محمد رازق سر ، موصوف شیخ محمود جمعدار سر، آصف خان سلام خان جمعدار سر ،زبیدہ میڈم ، اسلم خان سر ،محمد اعجاز سر، انیس خان سر، محمد رازق الدین سر ، سید عقیل عرف جبو بھائی نے محنت کی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے