कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول میں مولانا آزاد اردو لائبریری کا قیام وافتتاح

بلڈانہ:26؍جنوری (نمائندہ)آج یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول،ساکھر کھیرڈا،ضلع بلڈانہ میں ایک عظیم الشان اسکولی لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔گاؤں کے سرپنچ جناب امیت جادھو اور عمائدین کے ہاتھوں مولانا ابوالکلام آزاد اسکولی لائبریری کا افتتاح ہوا۔سبھی مہمانان نے دلکش ، دیدہ زیب اور منظم کتب خانے کو دیکھ کر بڑی مسرت کا اظہار کیا اور اساتذہ کرام و صدرمدرس کی ستائش کی۔افتتاحی تقریب میں اسکولی مجلس انتظامیہ کے صدر عقیل مولانا،سابق نائب صدر سیدرفیق پترکار،سابق صدر ابراہیم شاہ،نائب صدر شیخ وسیم، رکن مجلس اور گرام پنچایت شیخ یونس دیوان،گرام پنچایت کے اراکین منڈلکر اور کھنڈاگرے صاحب کی خصوصی شرکت رہی۔واضح ہو کہ یونیسف،حکومت مہاراشٹر اور را اورنگ آباد کے زیر اہتمام اردو ریڈنگ پروگرام کے تحت گذشتہ کچھ عرصے سے لائبریری کے قیام کی کوششیں جاری تھیں الحمدللہ وہ کاوشیں باآور ثابت ہوئیں ۔معلم جناب مظہر محمود خان اور فیض الاسلام کی انتھک جدوجہد ،جناب یونس پٹیل اور وسیم دیشمکھ کی تزئین و آرائش میں خصی دلچسپی تعاون اودیگر اساتذہ کاتعاون اور صدرمدرس جناب محمد اشفاق کی رہبری اور سرپرستی میں اردو لائبریری کےقیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔اس سے قبل اساتذہ کرام کے تعاون سے تقریباً 5 ہزار روپے کی کتابیں خریدی گئیں،مدرسہ ہذا کے معلمین جناب فیض الاسلام،جناب مظہرخان اور استانی محترمہ سیدہ سمیہ رحمن نے اپنی جانب سے لائبریری کو کتابیں ہدیہ کیں۔صدر مدرس کے بروقت مکمل دامے درمے قدمے سخنے تعاون نے بہترین لائبریری کے قیام میں بہت مدد کی۔الحمد لائبریری تمام اصول وضوابط کے تحت منظم طریقے سے چلانے کا عزم کرتےہوئے لائبریری کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔کتابوں کو باقاعدہ موضوع کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ۔مستقبل میں اس کتب خانے کو طلبہ میں مطالعے کے ذوق کو پروان چڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرنے کی نیک خواہشات کے ساتھ مختصر،خوبصورت اور دیدہ زیب افتتاحی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔قابل ذکر بات یہ رہی کہ لائبریری کی دلکشی اور اساتذہ کرام کی لگن کو دیکھتے ہوئے جناب سرپنچ صاحب اسی وقت اپنے رفاہی فنڈ سے لائبریری کے لیے 5 ہزار روپے کا قیمتی تعاون بطور چیک پیش کردیا ۔جن کا اسکول شکر گزار ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے