किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو اسکول دیولگاؤں مہی میں جشنِ داخلہ اور تعلیمی ریلی کا اہتمام

ودربھ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

بلڈھانہ :24/جون (نمائندہ): نئے تعلیمی سال کے پہلے دن بلڈھانہ ضلع کے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی میں جشنِ داخلہ کا انعقاد عمل میں آیا اور تعلیمی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ گلی گلی پہنچ کر عوام میں تعلیمی بیداری کا پیغام پہنچایا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس اور تمام اساتذہ موجود تھے۔تفصیلات کےمطابق 23جون کو مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ تعلیمی سال کے پہلے دن ودربھ کے مختلف اسکولوں میں جشنِ داخلہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ بلڈھانہ ضلع کے قدیم قصبہ دیول گاؤں مہی کے تاریخی ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول میں بھی نئے تعلیمی سال کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ گزشتہ کل اسکول میں صفائی مہم انجام دی گئ تھی۔ اسکول کی عمارت, کلاس رومز اور گراؤنڈ کی صفائی کی گئی۔ تعلیمی سال کے پہلے روز صبح دس بجے اسکول کے طلبا و طالبات کی ایک شاندار تعلیمی ریلی نکالی گئی. صدر مدرس شیخ افسر سر کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں اسکول کے معلمین ضمیر رضا سر، شیخ عبدالرحیم سر، لحاظ احمد سر، شیخ حنیف سر، شیخ عمران سر، عبدالرحمٰن سر، تنویر باجی، مصعب احمد سر، عمران نواب سر اور آفرین باجی شامل تھے۔ ریلی میں شامل طلبہ تعلیمی شعور بیداری پر مبنی نعرے لگارہے تھے۔ طلبہ گھر گھر پہنچ کر ‘چھ سال کے سبھی بچوں کو اسکول میں داخل کرنے’ اور ‘اپنے اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے’ کا پیغام دے رہے تھے. یہ ریلی دیولگاؤں مہی کے مختلف محلوں سے گزرتی ہوئی واپس ضلع پریشد اردو اسکول پہنچی اور ایک جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ جشنِ داخلہ کے عنوان سے منعقدہ اس جلسے میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر شیخ علیم عرف راجو بھائی اور کمیٹی ممبران، سرپرست حضرات اور اہلیانِ دیولگاؤں مہی نے شرکت کی۔ جماعت اول میں داخلہ لینے والے اور پہلی بار اسکول آنے والے طلبہ کی گل پوشی کرتے ہوئے ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ آج تعلیمی سال کے پہلے ہی دن طلبہ کو کتابیں یونیفارم اور جوتے دیے گئے۔ صدر مدرس شیخ افسر سر نے تمام طلبہ کو نئے تعلیمی سال شروع ہونے پر مبارک باد پیش کی اور مختلف ہدایتوں سے نوازا۔ تمام طلباء و طالبات نے نیا تعلیمی سال شروع ہونے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور یہ عزم کیا کہ وہ روزانہ وقت کی پابندی کے ساتھ اسکول آئیں گے، اساتذہ کی فرمانبرداری کریں گے اور محنت و لگن کے ساتھ پڑھائی کریں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے