
اونڈھا:28؍جنوری ( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) بتاریخ 26 جنوری 2025 یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع پریشد اردوپرائمری اسکول اونڈھا میں پرچم کشائی کی گئی- تقریری مقابلے لئے گئے۔ سرپرست و اساتذہ نے بہترین تقریر پیش کرنے والے طلباء وطالبات کو نقدرقم انعام کے طور پر دے کر حوصلہ افزائی کی۔کھیل کے مقابلوں میں اول آنے والے طلباء وہ طالبات کو انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئی ۔نظامت کے فرائض ھفتم جماعت کی طالبہ زویہ رشید قریشی نے بحسن خوبی انجام دیے۔تمام اساتذہ اور والدین کے تعاون سے پروگرام الحمداللہ کامیاب رہا۔