कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع و سیشن عدالت ناندیڑ میں مسلم وکلاء کی جانب سے عید ملاپ پروگرام منعقد

ناندیڑ:24؍اپریل( پریس ریلیز) ضلع و سیشن عدالت ناندیڑ میں مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کی جانب سے عیدالفطر تقاریب کے ضمن میں ایک شاندار عید ملاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ عدالت کیمپس میں منعقدہ اس عید ملاپ تقریب کا آغاز ایڈوکیٹ سجاد علی قادری کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ پروگرام کی صدارت کے فرائض انچارج پرنسپال ڈسٹرکٹ جج ناندیڑ مسٹر بانگر نے انجام دئے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانان کا مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کی جانب سے گلپوشی کرتے ہوئے استقبال کیا گیا۔ اس عید ملاپ تقریب میں ناندیڑ بار اسوسی ایشن کے صدر آشیش گودمگاؤنکر، ڈی جی پی رنجیت دیشمکھ سمیت ضلع عدالت کے تمام جج، وکلاء اور تمام ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام میں مسٹر بانگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے تمام ججوں، وکیلوں اور ملازمین کو ایک ہی پروگرام میں ایک ساتھ جوڑنے کا قابل ستائش کام مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ نے کیا ہے۔ انہوں نے مسلم ایڈوکیٹ فورم کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔ مسلم ایڈوکیٹ فورم کے سرپرست ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔ آپ نے زکوٰۃ اور مصارفِ زکوٰۃ سے متعلق حاضرین کو بتایا کہ دولت مند مسلمان اپنے مال میں سے ڈھائی فی صد حصہ غریبوں، محتاجوں، مسکینوں، ضرورت مند پڑوسیوں اور رشتہ داروں پر خرچ کرتے ہیں۔ ایڈوکیٹ صدیقی نے کہاکہ مسلمان ایک مہینہ مسلسل روزہ رکھتے ہوئے خدائے واحد کی عبادت کرتے ہیں۔ ایڈوکیٹ صدیقی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرچوڑ کے اس پیغام کی یاد دہانی کرائی جس میں انہوں نے تمام بھارتیوں کو بڑھ چڑھ کر رائے دہی میں حصہ لینے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی بات کہی ہے۔ مسلم ایڈوکیٹ فورم کے صدر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار، نائب صدر ایڈوکیٹ محمد شاہد، سیکریٹری ایڈوکیٹ سید ساجد، جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ واحد احمد، خازن ایڈوکیٹ جاوید خان، ایڈوکیٹ شہزان صدیقی، ایڈوکیٹ لبنیٰ فرحین، فورم کے اراکین ارشد نائیک، شیخ رؤف الدین، شیخ شفیع الدین و دیگر تمام مسلم وکلا نے اس عید ملاپ پروگرام کو کامیابی سے منعقد کرنے کی انتھک جدوجہد کی۔ اخیر میں تمام شرکاء کی شیر خرمہ سے ضیافت کی گئی۔ ایڈوکیٹ سید اریب الدین نے اظہار تشکر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے