कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع ناندیڑ سے سمیرہ گلنار قومی اردو ایوارڈ کے لیے منتخب

ناندیڑ: 21؍اکتوبر ( راست) قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام نیشنل اردو ٹیچرز ایوارڈ تقسیم پروگرام ہر سال دہلی میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے اساتذہ کو اردو زبان کے لیے نمایاں کارکرد گی کرنے پر نیشنل ٹیچرایوارڈسے نوازا جاتا ہے اس اعزاز کے لیے ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کے ضلع پریشد تحتا نیہ نسواں اسکول تعلقہ اردھاپور کی فعال معلمہ سمیرہ گلنار محمد جیلانی کا انتخاب کیا گیا ہے ، ان کے نام کا انتخاب ان کی محنت لگن اور بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، موصوفہ ایک قلم کار بھی ہے جن کے مضامین اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں- واضح رہے کہ مو صو فہ اردو مضمون میں پی ایچ ڈی بھی کر رہی ہیں جس کا عنوان ہے ’’مہاراشٹر ساہتیہ اردو ا کادمی کا رسالہ امکان کی ادبی خدمات‘‘ ہے جس کے ریسرچ گائیڈ حامد اشرف سر (ادگیر) ہے-اس ایوارڈ کے لیے انہیں تنظیم کے صدر چودھری واصل علی گجر اور ساتھ ہی دیگر عہدے داران ‘سید مہتاب ابراہیم ، ‘عابد خان حمید خان، سیدہ کنیز فاطمہ ، ‘ زین العابدین اور سنگھ کے سبھی عہدے داران کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے قومی اردو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر عزیز و اقارب نے انہیں مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔موصوفہ ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر التمش طا لب کی ہمشیرہ ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے