किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع رتنا گری کے طالب علم شیخ عبد الرزق انیس کی نمایاں تعلیمی کامیابی

حاجی داؤ دا مین ہائی اسکول کالستہ ( تعلقہ چپلو ن ) کے ہونہار طالب علم نے اسکالر شپ امتحان میں جگہ بنائی

رتنا گری :13 جولائی (پریس ریلیز)مہاراشٹر اسٹیٹ پری سیکنڈری اسکالر شپ امتحان 2025(Std 8th PSS) میں حاجی داؤ دا مین ہائی اسکول، کالستہ ، تعلقہ چپلون ضلع رتنا گری کے ذہین طالب علم شیخ عبد الرزاق انیس نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کی میرٹ لسٹ میں جگہ حاصل کی اور اسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے اُردو انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے 59.0604فیصد نمبرات حاصل کیے۔ ان کی یہ کامیابی محض انفرادی محنت کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایک باوقار تعلیمی پس منظر کی آئینہ دار بھی ہے۔،شيخ عند الرزاق انیس ایک علمی و تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد محترم شیخ انیس اور والدہ ماجدہ دونوں ہی تدریس سے وابستہ ہیں، نہایت فرض شناس اور با صلاحیت اساتذہ ہیں۔ ان کی ہمہ وقت رہنمائی، تربیت اور دعاؤں نے عبد الرزاق کے تعلیمی سفر کو کامیابی کی سمت رواں دواں رکھا۔اس کامیابی پر تعلیمی وادبی حلقوں میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل ایجو کیشن سوسائٹی کے تمام اعلی عہدے داران، اسکول کی ہیڈ مسٹریس صاحبہ اساتذہ، طلبہ، والدین اور مقامی معززین کی جانب سے پر خلوص مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں۔اس موقع پر جناب محمد سمیع مومن، صدر پرواز فاؤنڈیشن شولا پور و ر یاستی کارگذار صدر اکھل بھارتی اردو شکشک ، مہاراشٹر نے اپنے تاثرات میں فرمایا ’’شیخ عبد الرزاق انیس کو ان کی علمی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اردو میڈیم طبقے کے طلبہ کے لیے بھی قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ دعا گو ہوں کہ آپ کا تعلیمی سفر مسلسل ترقی و عروج کی جانب گامزن رہے اور آپ آنے والے وقت میں قوم وملت کا سر ما یہ بنیں ۔‘‘

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے