कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلعی سطح کے سیرت النبیﷺ کے مقابلے کا شاندار اختتام!

13 ہزار طلبہ میں سے حتمی 800 طلبہ کا سخت انتخاب؛ جیتنے والوں کے لیے پرکشش انعامات بشمول عمرہ ٹور پیکج کا اعلان!

ملکاپور:6/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق "لونر میں منعقدہ ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ مقابلہ کا کامیاب اختتام؛ مولانا حذیفہ وستانوی کی خصوصی شرکت؛ 5 ہزار سے زائد شرکاء کی براہ راست حاضری اور بے ساختہ ردعمل” ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار اور جمعیت علمائے ہند، لونار کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے کا دوسرا اور آخری مرحلہ آج 5 اکتوبر کو لونار میں بڑے جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ پہلے راؤنڈ میں حصہ لینے والے 13 ہزار طلباء میں سے فائنل 800 طلباء نے اس فائنل راؤنڈ میں حصہ لیا۔ اس عظیم الشان تقریب میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا محمد حذیفہ وستانوی (جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم ، اکل کووا ) مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ مولانا انوار الحق صاحب، ڈاکٹر شیخ ساجد، ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ عابد حسین، مولانا شریف خان بلڈھانہ اور مولانا نصر اللہ خان رحمانی بھی بطور مہمان خاص موجود تھے۔ تمام نے اپنے اپنے موضوعات پر حاضرین کو گہرائی کے ساتھ و انمول رہنمائی فراہم کی۔ لونار سینٹرل پبلک اسکول کے وائس پرنسپل نبیل شیخ سر اور ڈائریکٹر فیصل شیخ سر کی خصوصی و شاندار منصوبہ بند کامیاب کوششوں کی وجہ سے پروگرام بروقت اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ پورے امتحانی عمل میں سخت نظم و ضبط اور شفافیت کو مکمل طور سے برقرار رکھا گیا۔ صرف ایک گھنٹے میں طلبہ کی جوابی شیٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ نتائج کے اعلان کے بعد کچھ ہی دیر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی.
پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فیروز خان (پرنسپل، ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار ) نے کی جبکہ انعامات کی تقسیم کا اعلان نبیل شیخ سر نے کیا۔ رفیق سر ( پرنسپل، ڈاکٹر ذاکر حسین سینئر کالج، لونار ) نے مہمانانِ خصوصی کے استقبال و خیر مقدم کی نظامت کے فرائض انجام دیںٔے ۔ سوسائٹی کے صدر حاجی شیخ مسعود سیٹھ نے آنے والے تمام مہمانان و مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں حافظ عبدالرزاق ندوی نے کلمات تشکر پیش کیا۔
اس پروگرام میں تقریباً 5 ہزار طلباء، والدین، اساتذہ اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔
جیتنے والوں کے نام درج ذیل ہیں:
پہلا انعام (7 عمرہ، انعام یافتہ):
1. سارہ جرمین ارشاد علی – ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار
2. جویریہ فاطمہ اقبال انصاری – S.V.V. ایس وی وی کالج، منٹھا
3. شاہجین انشا محمد مقیم، اردو ہائی سکول، بلڈھانہ
4. مسکان شیخ عالم، مولانا آزاد جونیئر کالج، دیولگاؤں ماہی
5. عمارہ تبسم شیخ فاروق – انجمن اردو ہائی اسکول، کھمگاؤں
6. ازلیفہ زرین محمد توصیف – میونسپل انگلش جونیئر کالج، ملکاپور
7. سید مصعب سید جنید – اردو آرٹس اینڈ سائنس کالج، رائے پور
پروگراموں میں خصوصی طور پر 6 عمرہ کے دورے طے کیے گئے لیکن بروقت اتنے ہی نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کے لئے محمد سہیل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج سلطان پور کے ٹیچر محمد جنید نے ان کی طرف سے وقت پر ہی ساتویں عمرہ پیکج کا اعلان کیا۔
دیگر انعام یافتگان:
دوسرا مقام – علیشبہ تبسم شیخ عظیم – اردو گرلز جونیئر کالج، ملکاپور (لیپ ٹاپ)
تیسرا مقام – ترنم سید ہارون – انجمن ہائی اسکول، کھمگاؤں (فریج)
چوتھا مقام – جمیلہ کشف اظہار الحق – انجمن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کھمگاؤں (واشنگ مشین)
پانچواں مقام – مہوش فاطمہ شیخ یاسین – اردو گرلز ہائی اسکول، ملکاپور (واشنگ مشین)
چھٹا مقام – عائشہ صدیقہ ایاز خان – مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول، ملکاپور ( آر او واٹر فلٹر)
ساتواں مقام – محمد انس محمد ذاکر – مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول، ملکاپور ( آر او واٹر فلٹر)
آٹھواں مقام – مریم فردوس سید منیر – اردو ہائی اسکول ، جمود (گجر)
اس کے علاوہ 46 طلباء کو ان کے حاصل رینیک و نمبروں کے مطابق 1000 روپیٔے نقد، کتاب ، سرٹیفکیٹ بطور انعامات سے نوازا گیا.
پروگرام نہایت نظم و ضبط اور متاثر کن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ طلباء نے بہترین تیاری اور مسابقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین ،سامعین و مہمانان دیگر تمام کو متاثر کیا۔
واقعی پروگرام کا ماحول اختراعی، پرکشش و بہت متاثر کن اور تقلید العمل تھا۔ تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دی گئی اور منتظمین نے اگلے سال اس مقابلے کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
رائے:
اس مقابلے کا مقصد صرف سوال و جواب تک محدود نہیں تھا بلکہ ہمارا مقصد طلباء کے ذہنوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ﷺ کی زندگی کی اقدار کو ابھارنا تھا، اتنی بڑی تعداد میں طلباء اور والدین کی شرکت ہمارے کام کی اصل پہچان و رسید ہے، منتظمین، اساتذہ اور رضاکاروں کی محنت نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔”
پرنسپل ڈاکٹر فیروز خان:
ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج لونار
رائے:
’’ہمارا مقصد سیرت النبی کے مقابلے کے ذریعے نئی نسل میں اسلامی تعلیم اور تعلیماتِ نبوی سے محبت کا جذبہ پیدا کرنا ہے، مجھے طلباء وطالبات کے جوش و خروش اور والدین کی جانب سے ملنے والے ردعمل کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اگلے سال اس اقدام کو بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔‘‘انشاءاللہ.
بحوالہ:محمد رضوان جڈہ
تعلقہ صدر، جمعیت علمائے ہند، لونار

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے