कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلعی ادارہ تعلیم و تربیت امراؤتی میں اردو مطالعہ تحریک 3.0کے تحت مجلس مذاکرہ Symposium کا شاندار انعقاد

امراؤتی :10؍اپریل (محمد سرور شریف) ۸, اپریل۲۰۲۶ کو امراؤتی ضلعی ادارہ تعلیم و تربیت DIETمیں اردو مطالعہ تحریک 3.0 کامیابی کا آخری مرحلہ "مجلس مذاکرہ” Symposium کا شاندار طریقے سے انعقاد کیا گیا ۔اس مجلس مذاکرہ Symposium میں ضلع کی تمام پنچایت سمیتی ،نگر پرشد ،مہا نگر پالیکاسے متوقع ۳۸ اساتذہ کی شرکت کے تحت تین عناوین پر مشتمل مذاکرہ رکھا گیا ۔ ضلع امراؤتی کے مختلف اسکول سے تشریف لائے تمام اساتذہ نے بہترین پی پی ٹی بنا کر اپنی شاندار پیشکش و مظاہرہ کیا۔ اس ضمن میں DIETامراؤتی نے نہایت حسن و خوبی سے اردو مطالعہ تحریک کے تحت لی جانے والی تمام سرگرمیوں کو منعقد کرنے میں اپنا قیمتی وقت دیا۔ جس کی سب سے اہم کڑی "مجلس مذاکرہ” کی شاندار کامیابی ہے۔اس مذاکرہ میں صدر کی حیثیت سے محترم ملند کبڑےصاحب پرنسپل ڈائٹ تشریف لائے ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائیں نہایت فعال محترمہ ورشا مور ےصاحبہ (ہیڈ آف دی اردو ڈپارٹمنٹ ضلعی ادارہ تعلیم و تربیت امراؤتی )نے اپنی پر خلوص موجودگی اور کاموں کی بروقت انجام دہی سے تقریب کو زینت بخشیں ۔ محترم سید رازق صاحب سا بق ایجوکیشن آفیسر( یوجنا , ضلع پریشد امراؤتی)، محترم ارشاد اللہ خان صاحب سابق بلاک ایجوکیشن آفیسر (ضلع پریشد چاندور بازار )اسی طرح محترم ڈاکٹر ناصر الدین انصار صاحب سابق بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (مرتضیٰ پور ضلع آکولہ)، سمپوزیم میں حج صاحبان کی حیثیت سے مدعو کیے گئے ۔ تقریب کا آغاز محترم معلّم آصف اقبال نے اپنی پر سوز آواز میں خداوند قدوس کی کبریائی و کلام پاک سے کیا ۔ محترم معلم اعجاز علی نے حمد خوانی کی۔ ضلع امراؤتی کے اردو سفیر کی حیثیت سے اردو مطالعہ تحریک کے منتظم محترم جاوید اقبال جوہر نے تمہیدی کلمات پیش کیے۔اردو سفیر محترم صدر معلم عارف الرحمن نے اپنے تاثرات بیان کیے ۔اس تحریک کے تیسرے اردو سفیر محترم معلم مجاہد فراز نے بہترین انداز میں نظامت کے بالترتیب فرائض کی انجام دہی سے حاضرین و سامعین کا دل جیت لیا ۔ جاوید اقبال جوہر نے اردو مطالعہ تحریک کے لیے خصوصی خدمات انجام دیں۔ تینوں جج صاحبان نے اپنی علمی مہارت و تجربات کی بناء پر سمپوزیم میں پیش کردہ پی پی ٹی کا غیر جانبدارانہ طریقے سےطائرانہ و غائرانہ جائزہ لیا اور ہر زمرہ سے تین تین ٹاپر کے نام منتخب کیے۔ انھیں سند سے نوازا گیا ۔سمپوزہم میں شرکت کرنے والے تمام اساتذہ کو بھی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ محترمہ ورشا مورے صاحبہ نے اردو مطالعہ تحریک کی کامیابی کے لیے کیے گئے کاموں کی مختصراً تفصیل بتائیں۔ محترمہ کی اردو کیے تئیں خدمات قابل ستائش رہیں۔ اردو زبان سےمحبت اور خلوص آپ کے کردار اور فعال کاموں میں نظر آیا۔۔اسی طرح سید رازق صاحب اور ڈاکٹر ناصر الدین انصار صاحب نے اردو کے فروغ اور زبان کی اہمیت ، مطالعہ کی اہمیت و فوائد پر جامع و سیر حاصل تبصرہ کیا۔اساتذہ نے نہایت عمدگی اور بہترین انداز میں اردو مطالعہ تحریک پروگرام 3.0کے تحت تینوں زمرے معاشرہ اور سماجی تعاون،لائبریری،اردو مطالعہ تحریک کا نتیجہ تینوں مراحل میں بہترین مظاہرہ پیش کیا۔اردو مطالعہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ناسازگار حالات ،طبعی وسائل کی کمی کے باوجود بھی اساتذہ نے نہایت دلجمعی کے ساتھ اپنی اسکولوں میں اردو خواندگی کے معیار میں اضافے کے لیے طلبہ کو پڑھنے کی طرف رغبت دلائی۔ اردو کو آرڈینیٹر محترم عبد الرازق حسین نے بھی خصوصی شرکت کی۔مختلف سماجی کارکنان۔این۔ جی۔او۔ ،مدرسہ انتظامیہ کمیٹیSMC،وظیفہ یاب اسا تذہ سرپرست،سماج کے دیگر لوگوں کی شمولیت اور تعاون سے اس تحریک کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔اول انعام یافتہ معلمین ریاستی سطح کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ جن کے نام اس طرح ہیں۔ زمرہ سماجی تعاون سے معلمہ ثانیہ تسنیم ضلع پریشد اردو گرلزس اسکول کولہا پور،زمرہ( کتب خانہ) لائبریری سے معلمہ ثمینہ شیخ ا نیس ضلع پریشد اردو مڈل اسکول دھاموری، زمرہ "اردو مطالعہ پروگرام کا نتیجہ ” معلم شرافت علی شوکت علی (اردو مڈل اسکول دریا پور) ریاستی سطح پر اپنی پیشکش کریں گے ۔ دیگر چھ منتخب اساتذہ کو بھی سند دے کر عزت افزائی کی گئی۔ تمام اساتذہ کی محنتوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں اردو مطالعہ تحریک کی کامیابی کے دیر پا اثرات کو قبول کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی۔عارف الرحمن سر نے حاضرین و مہمانان کے لیے رسم شکریہ کے کلمات ادا کیے۔اردو مطالعہ تحریک پروگرام 3.0 کی کامیابی سے اساتذہ اور سماج میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے