किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صہیونی فوج نے جبالیہ میں قیامت ڈھادی،100 سے زائد خواتین،بچے شہید

غزہ:۳؍دسمبرشمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں صیہونی قابض افواج کے ہاتھوں کل شام ایک ہولناک قتل عام میں 100 سے زائد شہریوں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں شہید ہو گئے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض طیاروں نے جبالیہ کیمپ میں عبید خاندان کی 6 منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی، جس سے اس کے مکینوں کے اوپر سے عمارت تباہ ہوگئی اور وہاں پناہ لینے والینہتے خواتین اور بچے دب کر شہید ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ الامارہ میں 120 سے 150 کے درمیان شہری رہائش پذیر ہیں، جن میں الامارہ کے رہائشی اور ان کے لیے بے گھر ہونے والے بہت سے خاندان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سفیان طیب بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہیں تجء اور ان کا شمار دنیا کے بہترین محققین میں ہوتا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ رضاکار اور سول ڈیفنس کے متعدد عملہ متاثرین کو نکالنے کے لیے ابتدائی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملبے کے نیچے دبے افراد تلاش کر رہے ہیں۔جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں درجنوں بار اجتماعی قتل عام کیا ہے جس میں فلسطینیوں کے گھروں کو ان پر بمباری کرکے گرا دیا گیا۔ دنیا اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے اور تماشا دیکھ رہی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے