कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صہیونی آبادکاروں کا قبلہ اول پر دھاوا، یہودی نئے سال کی آڑ میں اجتماعی موسیقی اور ڈانس

مقبوضہ بیت المقدس:23؍ستمبر:قابض اسرائیلی فوج کی بھاری سکیورٹی میں آج منگل کی صبح درجنوں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا اور صحنوں میں اشتعال انگیز حرکتوں کے ساتھ اپنی گمراہ کن رسومات ادا کیں۔مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں نے نام نہاد نئے عبرانی سال کی صبح مسجد اقصی میں گھس کر اجتماعی طور پر گانے گائے اور تالیاں بجائیں۔ذرائع نے بتایا کہ کنیسٹ کا انتہا پسند سابق رکن یہودا گلیک مذہبی توراتی لباس میں قابض پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصی کے اندر داخل ہوا۔یہودی معبد کے حامی گروہ اپنے تہواروں اور مذہبی تقریبات کو بہانہ بنا کر مسجد اقصی پر بڑے پیمانے پر یلغار کرتے ہیں۔ اس دوران پرانے شہر القدس میں نمازیوں اور شہریوں کی نقل و حرکت کو سختی سے محدود کر دیا جاتا ہے۔انتہا پسند صہیونی آبادکار تنظیمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کرکے مسجد اقصی میں نئے ریکارڈ قائم کرنے اور تلمودی رسومات مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ حرم قدسی میں نئی یہودی حقیقتیں قائم کی جا سکیں۔یہ منظم یلغار دراصل القدس کی اسلامی اور تاریخی شناخت کو مٹانے اور اصل سچائی کو مسخ کرنے کی ایک خطرناک سازش ہے جو مسجد اقصی کی اسلامی بالادستی کے خلاف جارحیت کو مزید بڑھانے کا راستہ ہموار کرتی ہے۔مسجد اقصی روزانہ صہیونی آبادکاروں کے اقتحامات کی زد میں رہتی ہے۔ یہ یلغار جمعہ اور ہفتہ کے سوا ہر روز دو بار قابض اسرائیلی پولیس کے پہرے میں کی جاتی ہے جس کا مقصد قبلہ اول میں تقسیم اوقات اور تقسیم جگہ کے فارمولے کو مسلط کرنا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے