कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صمد قریشی کی جانب سے پروقار افطار و دعوتِ طَعام کا اہتمام، بچیوں کے پہلے روزے پر مبارکباد

ملکاپور: 10/مارچ (محمد احسان سر) شہر کی معروف سماجی و ملی شخصیت صمد قریشی ساکن ہاشمی نگر، پارپیٹھ، ملکاپور کی جانب سے ماہِ مقدس رمضان المبارک کے موقع پر ایک پروقار افطار و دعوتِ طَعام کا اہتمام کیا گیا. اس بابرکت تقریب میں ملکاپور شہر اور اطراف کے معزز آئمہ، علماء کرام، حفاظِ کرام، معززینِ شہر اور مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی روحانیت سے لبریز اس محفل میں شرکاء نے پُرنور ماحول میں افطار کیا اور دعوتِ طَعام سے لطف اندوز ہوئے. اس موقع پر حاضرین نے میزبان صمد قریشی کی خدمات و زبردست مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور انہیں دعاؤں سے نوازا. تقریب کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ عالیہ قریشی (عمر 8 سال) اور ان کے بھائی کی صاحبزادی عائشہ قریشی (عمر 8 سال) نے پہلا روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی .اس موقع پر موجود مہمانوں اور خاندان کے معزز افراد نے دونوں بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور تحائف سے نوازا. حاضرین نے بچیوں کے روشن مستقبل اور دینی جذبے میں مزید ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں.آخر میں صمد قریشی اور ان کے برادران نے تمام مہمانانِ گرامی کی آمد پر دلی شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے