कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صفا بیت المال کے زیر اہتمام150؍ غریب گھرانوں میں رمضان راشن کٹ پہنچائی گئی

ناندیڑ:14؍فروری(منورخان کے ذریعہ)الحمدللہ صفا بیت المال ناندیڑ اپنی مسلسل خدمات کے لیے شہر بھر میں جانا جاتاہے۔ ہرسال رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر کی مسلم بستیوں سے علماء وائمہ کرام کی تصدیق کے بعد باضابطہ طریقے سے مستحق افراد جن میں بیشتر ایسی بیوہ خواتین جن پر بچوں کی کفالت کی ذمہ داری ہے کو اولین ترجیح دے کر فہرست تیار کی جاتی ہے ۔ اس فہرست میں بیوہ خواتین کے علاوہ جسمانی معذور، ضعیف افراد اور غریب گھرانوں کوبھی شامل کیاجاتاہے اور ان کےگھروں میں صفا بیت المال ناندیڑ کے نمائندےاور ذمہ داران خود رمضان راشن کٹس پہنچاتے ہیں تاکہ یہ لوگ سکون کے ساتھ رمضان کی عبادات کرسکیں۔ ۱۴؍فروری ۲۰۲۶ء؁ کو مسجد انوارالمساجد، مدینہ نگر دیگلورناکہ ناندیڑ میں راشن کٹس کی تقسم سے قبل علماء وائمہ کرام کی موجودگی میں تمام تیاریاں مکمل کی گئیں اورپھر حضرت مولانا مفتی محمد عبیدالرحمٰن صاحب اشاعتی (خطیب وامام مسجد عابدین،نئی آبادی ،ناندیڑ) نے دعاء فرمائی۔ دُعاء کے بعد راشن کٹس لےکر صفا بیت المال کے نمائندے شہر کے مختلف علاقوں میں کٹس پہنچانے کےلیے نکل گئے۔واضح ہوکہ صفا بیت المال کی خدمات سال بھر جاری رہتی ہیں۔ جیسے ماہانہ راشن کٹس کی تقسیم، بلڈ ڈونیشن کیمپ کاانعقاد، ٹیلرنگ سینٹر میں مسلم بچیوں اور خواتین کو ٹیلرنگ کی مفت تربیت ، اس کے علاوہ میڈیکل اور شادیوں میں جزوی امداد وغیرہ خدمات جاری رہتی ہیں۔آج تقسیم کے موقع پر حضرت مولانا مفتی محمد عبیدالرحمٰن صاحب، مولانا صدیق صاحب ندوی، مولانا محمد طیب صاحب ندوی، مولانا مفتی محمدابراہیم صاحب قاسمی، حافظ عبدالغفار صاحب، محمد حسین صاحب مؤذن ، محمدعمران الدین اور چاند پاشاہ موجود تھے۔ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں صفا بیت المال کے ساتھ تعاون کی اپیل مولانا محمد سرور قاسمی نے کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے