किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صفاء بیت المال ناندیڑ کی جانب سے علماء کرام کی موجودگی میں 150 ؍غریب گھرانوں میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم

ناندیڑ:26؍فروری(نامہ نگار)26 ؍فروری رمضان المبارک کا آغاز عنقریب ہونے والا ہے۔ اور صفاء بیت المال ناندیڑ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل علماء کرام کی نگرانی میں ضرورت مند گھرانوں کی فہرست تیار کرکے ان کے مکانات پر رمضان راشن کٹس پہنچانے کا اہتمام گزشتہ کئی برسوں سے کرتا آیا ہے، الحمدللہ آج حسب روایت رمضان کے آغاز کو پیش نظر رکھ کر صفاء بیت المال ناندیڑ کی جانب سے 150 غریب گھرانوں میں رمضان راشن کٹس پہنچائی گئیں ، تاکہ ان لوگوں کے بھی رمضان اچھی طرح گذاریں اور وہ یکسوئی کے ساتھ رمضان المبارک کی عبادات میں مضروف رہ سکین، واضح ہوکہ آج صبح ٹھیک 09:30 بجے رمضان راشن کٹس کی تقسیم کے سلسلے میں ایک دعائیہ نشست مسجد انوارالمساجد مدینہ نگر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شہر کے علماء وائمہ کرام موجود رہے، حافظ محمد ہارون صاحب نقشبندی نے دعاء فرمائی ، اور اس کے بعد راشن کٹس کی تقسیم کا عمل شروع ہوا ،صفاء بیت المال کے نمائندوں نے گاڑیوں کے ذریعہ ضرورت مندوں کے مکانوں پر راشن کٹس پہنچائی ۔اس موقع پر صفاء بیت المال ناندیڑ کے ذمہ دار مولانا محمد سرور قاسمی، حضرت مولانا سعد عبداللہ ندوی ، حضرت مولانا مفتی ابراہیم قاسمی، حافظ محمد ہارون نقشبندی ، مفتی محمد عبید اشاعتی،مولانا محمد صدیق ندوی، حافظ اسلم خان، حافظ عبدالغفار ،محمد عمران الدین، حافظ محمد فیاض ، شیخ چاندپاشاہ ،اور حسین موذن،موجود تھے۔صفاء بیت المال کی رمضان کٹس میں 15 ؍کلو چاول، 5؍کلوگہوںکاآٹا، 2 ؍کلوشکر1؍کلو مسوردال ، 1؍کلوچنادال،1؍کلو نمک،1؍کلومیٹھاتیل ،30؍گرام چائے پتی، 20؍گرام لال مرچ،100؍گرام ہلدی، ایک کلوصرف، گھڑی صابن ۲؍عدد ،نہانے کا صابن ۱؍عدد،ایک کلوپینڈ کھجور،ار ۱۰۰؍گرام پیراشوٹ تیل اس طرح 15؍اشیاء شامل ہیں، آپ سبھی حضرات سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے