किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی ناندیڑ ایئرپورٹ پر آمدو استقبال

ناندیڑ:4؍ستمبر ( نامہ نگار) صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی صبح 10:25بجے ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے سری گرو گوبند سنگھ جی ایئرپورٹ ناندیڑ آمد ہوئی۔ گورنر سی پی رادھاکرشنن نے پھولوں کے گلدستے سے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دیہی ترقی، پنچایت راج اور سیاحت کے وزیر و سرپرست وزیر گریش مہاجن، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، ڈویژنل کمشنر دلیپ گاوڑے، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کرشن پرکاش، کلکٹر ابھیجیت راوت، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مادھو راؤ پاٹل، ڈاکٹر تشار راٹھوڑ، راجیش پوار، کمانڈنگ آفیسر کرنل ایم رنگاراؤ اور دیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ ناندیڑ ایئرپورٹ سے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو صبح 10:35 بجے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُودگیر میں منعقدہ پروگرام کے لیے روانہ ہوئیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے