किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صدر جمعیۃ علماءمہاراشٹراحضرت مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی کی 12 جنوری کو ناندیڑ آمد

ناندیڑ:10؍جنوری ( راست) بتاریخ 12 جنوری 2025 بروز اتوار بعد نماز ظہر کو مدرسہ محمدیہ عربیہ ندیم کالونی گاڑے گا ؤں روڈ ناندیڑ کا نواں سالانہ جلسہ و فارغین حفاظ کی دستار بندی اور مسجد کے تعمیری کام کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی ایوب صاحب قاسمی امام وخطیب مسجد وذیرآباد فرمائیں گے۔ نظام آباد سے قائد جمعیۃ علماء حافظ لئیق خان صاحب صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ مفتی مرزاکلیم بیگ ، مہاراشٹر نائب صدر جمعیۃ علماء قاری عبدالرشید ، مولانا عیسی خان کاشفی ، مراٹھواڑہ نائب صدر مولانا سہیل ندوی ، مفتی خالد شاکر قاسمی ، مفتی محبوب قاسمی ودیگر علماء حفاظ آئمہ مساجد شرکت فرمائیں گے۔ اس طرح کی اطلاع صدر مدرس مدرسہ ہذانے دی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے