किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

صحافی مجیب شیخ ڈیجیٹل میڈیا پریشد کے ضلع صدر منتخب

ناندیڑ۔17 جون (حیدر علی) – ناندیڑ کے سرگرم صحافی اور آئی بی این لوکمت مراٹھی نیوز چینل کے ناندیڑ نمائندے مجیب شیخ کو ڈیجیٹل میڈیا پریشد کے ناندیڑ ضلع صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعلان سنگھٹنا کے ریاستی صدر انیل واگھمارے نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تقرری آل انڈیا مراٹھی پترکار پریشد کے چیف جناب ایس ایم دیشمکھ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔شیخ مجیب کی اس تقرری پر ناندیڑ کے صحافیوں، سیاسی قائدین، سرکاری افسران، ملازمین اور دیگر معزز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ آل انڈیا مراٹھی پترکار پریشد مہاراشٹر کی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیموں میں شمار کی جاتی ہے جو صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف صحافیوں پر ہونے والے ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتی ہے بلکہ انہیں انصاف دلانے، تحفظ فراہم کرنے اور صحافت کے میدان میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے سرگرم رہتی ہے۔ ریاست بھر کے ہزاروں صحافی اس تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے