कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیوسینا شندے گٹ کی جانب سے سیلاب زدہ مستحقین کو راشن کٹ کی تقسیم

ناندیڑ:31؍اگست ( شیخ عمران) شیو سینا کے اہم رہنما اور ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے صاحب کی رہنمائی میں ناندیڑ ضلع کے سیلاب زدہ مستحقین کو ایسی راشن کٹس تقسیم کی گئ جو ایک خاندان کے لیے پانچ دن تک کافی ہوں۔ اس راشن کی تقسیم کا آغاز سیڈکو- ہڈکو علاقے سے کیا گیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی آنند راو بوندارکر، ضلع صدر ونئے پاٹل گرڈے، تعلقہ صدر اُدھو پاٹل شندے، سینئر شیو سینی کارکن بلّو یادو، شہر صدر تلجیش یادو، سہاس کھراڑے، سوراج یادو، سدین باگل، شنکر پینوجی اور دیگر شیو سینا کارکن موجود تھے۔شیو سینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کی "۲۰ فیصد سیاست، ۸۰ فیصد سماجی خدمت” کی تعلیم کے مطابق، شیو سینا پارٹی نے ہمیشہ سماجی شعور کے ساتھ غریب اور ضرورت مند عوام کی مدد کی ہے۔گزشتہ کچھ دنوں سے ناندیڑ ضلع اور پورے مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے طوفانی سیلاب آیا، جس سے تمام تعلقوں میں زراعت اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا اور عوامی زندگی درہم برہم ہو گئی۔ بہت سے لوگوں کے گھر تباہ ہو گئے اور تہوار کے موقع پر ان کے ضروری سامان، اناج وغیرہ ضائع ہو گئے۔ایسے مشکل وقت میں شیو سینا کے رہنماؤں نے سماجی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے فوری طور پر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین کے دکھ درد سنے، اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ انہیں فوری امداد اور نقصان کا معاوضہ دیا جائے۔اپنے ذاتی خرچ سے ان متاثرہ خاندانوں کو پانچ دن کا راشن فراہم کیا گیا جس میں چاول، تور دال، تیل، چینی، آٹا، مرچ پاؤڈر، نمک اور مصالحہ جات شامل ہے۔ اس سماجی خدمت سے اگرچہ تھوڑا ہی سہی، مگر سیلاب زدہ افراد کے آنکھوں کے آنسو پونچھنے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں مدد ملی۔ راشن کٹ حاصل کرتے وقت ہر متاثرہ شخص کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو دیکھنے کو ملے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے